Brailvi Books

قسط 31:جَنَّتیوں کو سب سے پہلے کیا کھلایا جائے گا؟
4 - 18
لیے کہ ملاوٹ کرنے والے تو  پانى مىں بھى ملاوٹ کر کے منرل واٹر کے نام پربیچتے ہىں ۔ترقى ىافتہ ممالک میں سختى ہوتى ہے جس کے سبب وہاں خالص پانى دَستىاب ہو جاتا ہے لىکن کم ترقى ىافتہ ممالک مىں ملاوٹىں زىادہ ہوتى ہىں۔لہٰذا ملاوٹ کرنے والے نمک مىں بھى پتھر وغىرہ پىس دىتے ہوں گے۔اللہ پاک انہیں ہداىت دے کہ اتنى  سستى چىز مىں بھى ملاوٹ کرتے ہىں اور  پىسے کھىنچنے کے لىے لوگوں کى جانوں سے کھىلتے ہىں۔ نمک میں  اگر ملاوٹ کو چىک کرنا چاہیں تو تھوڑا سا نمک پانى مىں گھلا لىں، اگر نمک گھلنے کے بعد کچھ ذَرّات پانى کى تہہ مىں نظر آئیں تو یہ ملاوٹ والا کچرا ہوگا جو پانی میں گھلا نہیں ۔  
برف باری میں جامعۃ المدینہ کی دُعائے مدینہ
سُوال: اتنى سردى مىں برف پر بچوں کو کھڑا کر کے دُعائے مدىنہ کروانا کىسا؟(جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ،تحصیل نکیال ضلع کوٹلی کشمیر میں ہونے والی دُعائے مدینہ کے مَناظر دِکھائے گئے اور پھر یہ سُوال کیا گیا۔) 
جواب:اتنى سردى مىں بچوں کو  گھروں مىں رکھنا کىسا؟ اىسے سرد  علاقوں مىں انہیں  پڑھانا کىسا ؟ اىسى سردى مىں انہیں پانى پلانا اور  وُضو کروانا کىسا؟انہیں  نماز پڑھوانا اور  مسجد لے جانا کىسا ؟اِس طرح کے  بہت سارے سُوالات قائم ہوتے ہىں۔ ظاہر ہے کہ  جہاں بَرف باری ہوتى ہىں تو وہاں کے باشندے اس کے عادى ہوتے ہىں اور اسے   بَرداشت کر لىتے ہىں۔جب زندگى کا سارا نِظام ہى چل رہا ہے تو برف بارى مىں صِرف دُعائے مدىنہ پر ہى سُوال کىوں؟ اللہ پاک انہیں  بَرکت دے کہ مَاشَآءَاللّٰہ دعوتِ اسلامى کہاں کہا ں ہے۔ میں نے برف بارى کبھی دىکھى نہىں اور نہ میں اس میں کھڑا ہو سکتا  ہوں لىکن مىرى دعوتِ اسلامى کا مَدَنى کام برف بارى مىں بھى ہو رہا ہے ،بس یہ اللہپاک کى شان  ہے۔ 
مٹھائی میں شکر ڈالیں یا سکرین؟
سُوال:بعض لوگ مٹھائى بنانے کے لىے شکر اِستعمال کرتے ہىں اور بعض لوگ سکرىن،تو یہ اِرشاد فرمائىے کہ مٹھائى مىں شکر ڈالنا دُرُست ہے ىا سکرىن ؟ 
جواب:مىں تو  شکر اور سکرىن دونوں سے ڈرتا (یعنی اِستعمال کرنے میں اِحتیاط کرتا) ہوں مگر شکر حَسبِ ضَرورت اِستعمال ہو ہى جاتى ہے۔سکرىن تو مٹھائیوں میں دھوکے سے اِستعمال ہوتى ہے ورنہ  اگر گاہک کو پتا چل جائے کہ اِس مىں سکرىن ہے