کیونکہ وہاں شادی کرنے کا پہلے سے ہی دِل نہیں تھا لہٰذا صِرف یہ مُحتاط جُملہ کہا جائے کہ اِستخارے میں منع آیا ہے۔ اگر اِستخارہ نہیں کروایا تو معذرت کر لے ورنہ اِستخارہ کروائے بغیر یہ بول دینا کہ اِستخارے میں منع آیا ہے یہ جھوٹ ہے ۔
رِشتے سے منع کرنے کے مُناسب کلمات
سُوال:آجکل لڑکی یا لڑکے والوں کی طرف سے جب کسی وجہ سے رِشتہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے تو گناہوں کا دَروازہ کُھل جاتا ہے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بولنا شروع کر دیتے ہیں اور ایک دوسرے کو ذَلیل و رُسوا کرتے ہیں حالانکہ ابھی بات پکی نہیں ہوئی ہوتی لہٰذا اگر کہیں پر رِشتے کی بات کی مگر پھر ایسی معلومات ہو گئیں کہ جس کی وجہ سے اب وہاں رِشتہ نہیں کرنا تو ایسے کون سے مُناسب کلمات کہے جائیں کہ کم سےکم دِل دُکھے ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب:رِشتہ منع کرنے کے لیے اِس طرح کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے یہاں خاندان میں یا گھرمیں رِشتے کے سلسلے میں مُشاورت ہوئی اور آپس میں مشورہ کر کے یہ طے ہوا کہ یہاں رِشتہ کرنے کا ہمارا اِرادہ نہیں ہے۔ اب اگر ان کا دِل دُکھتا ہے تو یہ اِیذادینا نہیں بلکہ اِیذا اوڑھ لینا ہے اور اِس میں منع کرنےوالے کا قصور نہیں ہے ۔ یاد رَکھیے!جب رِشتے کی بات ڈالی جائے تو سامنے والے کا قبول کرنا ضَروری نہیں کیونکہ یہ کوئی فرض و وَاجب تو ہے نہیں کہ قبول ہی کرنا ہے بلکہ وہ منع بھی کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں جن کو منع کیا گیا وہ اپنا دِل بڑا رکھیں اور منع کرنے والوں کو بُرا بھلا نہ کہیں کیونکہ جب تک لوحِ محفوظ پر جوڑا نہیں لکھا ہو گا تو وہاں رِشتہ کس طرح ہو گا ؟نیز اپنا یہ ذہن بنائیں کہ جس رِشتے کو ہم اچھا سمجھ رہے ہیں ہو سکتا ہے وہ ہمارے حق میں اچھا نہ ہو اِس لیے رِشتہ منع ہو گیا لہٰذا ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کا شکر گزار رہنا چاہیے اور صبر کرنا چاہیے ۔
کیا عورت کے لیے دِل کا پَردہ کافی ہے؟
سُوال:کیا ایک خاتون کے لیے دِل کا پَردہ کافی نہیں؟ (یوٹیوب کے ذَریعے سُوال)
جواب:دِل کا بُرقع یا دوپٹا کبھی دیکھا نہیں کہ کس طرح کا ہوتا ہے!یہ سب شیطانی حَرکات ہیں ۔خاتون اپنے بَدن پر بھی تو کپڑے پہنتی ہے یا وہ بھی مَعَاذَ اللّٰہدِل پر ہی پہنتی ہے۔ بَدن ظاہر ہے اس لیے بَدن ہی کو چُھپانا ہو گا اور جب چُھپانا ہی ہے تو اَدھورا کیوں چُھپایا جائے پورا ہی چُھپانا چاہیے کہ شریعت نے اِسی کا حکم دیا ہے بلکہ قرآنِ کریم میں تو چادر تک کا تذکرہ