قیامت کے دِن حُقوقُ العباد میں سب سے پہلے قتل کا سُوال ہو گا
سُوال:کیا یہ بات دُرُست ہے کہ بروزِ قیامت حُقو قُ العباد میں سے سب سے پہلے قتل کے بارے میں سُوال ہو گا ؟
جواب:جی ہاں! حدیثِ پاک میں ہے کہ قیامت کے دِن حقوقُ العباد مىں سے سب سے پہلے قتل کے بارے مىں سُوال ہو گا۔(1)
زیادہ منافع والا دُرُود کون سا ہے؟
سُوال:وہ کون سا دُرُود شریف ہے کہ جس کےمنافع زیادہ ہیں؟
جواب:ہر دُرُود شریف میں نفع ہی نفع ہے مگر بَدل بَدل کر پڑھنا اچھا ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے فتاویٰ رضویہ شریف میں لکھا ہے کہ سب سے اَفضل ترین دُرُود شریف دُرودِ اِبراہیمی ہے۔ دُرُود شریف کے مختلف صیغے بَدل بَدل کر پڑھنے سے ذوق میں اِضافہ ہوتا ہے۔(2)اِسی طرح نمازوں میں بھی قرآنِ کریم کی سورتیں بَدل بَدل کر پڑھنے سے خُشوع و خُضوع اور لَذَّت میں اِضافہ ہوتا ہے۔ نماز میں سورۂ فاتحہ تو پڑھنی ہی ہوتی ہے اس کے بعد سورتیں بَدل بَدل کر پڑھی جائیں تو خُشوع و خُضوع میں اِضافہ ہو گا ۔
چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیے اور قرض لینے سے خود کو بچائیے
سُوال:پچھلے دِنوں اىک لڑکى نے خودکشى کی جس کی وجہ یہ بتائى گئى کہ اس کى شادی کے اَخراجات پورے کرنے کے لیے اس کے والد صاحب نے قرض لىا جسے بىٹى نے بہتSerious(یعنی سنجیدہ) لىا اور یہ سوچتے ہوئے کہ میرا باپ میری شادی کى وجہ سے مَقروض ہو رہا ہے خود کشى کر لى اور یُوں اس بے چاری نے حرام موت کا اِنتخاب کىا،اگر وہ مسلمان تھی تو اللہ پاک اس کى مغفرت فرمائے۔ مسئلہ یہ ہے کہ شادی اور دِیگر مَواقع پر بادلِ نخواستہ گھر کے سربراہ کو قرض لینا پڑتا ہے جس کی عام طور پر گھروالوں کو پَروا نہیں ہوتی اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ مَرد اپنی چادر کے مُطابق پاؤں پھیلانا اور رِزقِ حلال کمانا چاہتا ہے مگر جب اُس پر اپنے بچوں، بچیوں، گھروالوں اور والدین کی طرف سے پریشر آتا ہے تو وہ حرام روزی یا قر ض
________________________________
1 - بخاری،کتاب الدیات،باب قول اللہ تعالٰی(ومن یقتل مؤمنا متعمداً...الخ )،۴/۳۵۶،حدیث:۶۸۶۴
2 - فتاویٰ رضویہ،۶/۱۸۳ ماخوذاً رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور