Brailvi Books

قسط 31:جَنَّتیوں کو سب سے پہلے کیا کھلایا جائے گا؟
10 - 18
جواب:شادىوں مىں چُھوارے لُٹانا تو سُنَّت ہے۔(1) نوٹ وغىرہ لُٹانے کا جہاں رواج ہے تو اس مىں بھی حَرج نہىں ہے البتہ ایک صورت میں چُھوارے اور نوٹ دونوں کے لُٹانے کی مُمانعت ہو گى  جىسے بارات کىچڑ سے گُزر رہى ہے اور وہاں کسى نے چُھوارے یا نوٹ  لُٹائے جو کىچڑ  یا دھول کچرے مىں گر کر ضائع ہو رہے ہیں ،اب لُٹانے والے کو بھی معلوم  ہے کہ یہ چیزیں  کىچڑ میں گِر کر ضائع ہو رہی  ہیں لیکن پھر بھی لُٹا رہا ہے اور جان بوجھ  کر ضائع کر رہا ہے تو ایسا شخص گناہ گار ہو گا ۔ اگر نوٹ یا چُھوارے صاف ستھرى جگہ پر گِر یں جہاں سے کوئی اُٹھالےگا اور کسی کے کام آئیں گے تو اب جائز ہے۔ البتہ اگر کوئی  نوٹ اىسے موقع پر لُٹا رہا ہے جہاں چھىنا جھپٹى والے لوگ ہىں ، چھینا جھپٹی کے سبب نوٹ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر  ہاتھوں میں جا رہے ہىں تو اب بھى نوٹ  لُٹانے کی اِجازت نہىں ملے گى کیونکہ ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے بعد یہ نوٹ کسى کام کے  نہ رہے بلکہ ضائع ہو گئے۔ 
تفسیر صِراطُ الجِنان کے مُطالعے کی تَرغیب
سُوال:میرا 12ماہ کے مَدَنی قافلے میں سَفر جاری ہے اور اس دَوران میں نے  مکمل فتاوىٰ رضوىہ شرىف کا مُطالعہ کر لیا ہے لہٰذا اَب مجھے کون سی کتاب کا مُطالعہ کرنا           چاہیے ؟  
جواب:اگر آپ نے بِالاستیعاب مکمل   فتاویٰ رضویہ پڑھ لیا ہے تو یہ بڑی بات ہے،آپ کو اِس کی مُبارَک  ہو ۔ اب اگر آپ تفسیر صِراطُ الجِنان سے فىض حاصِل کرنا شروع کر دىں تو  کىا ہی بات ہے۔ تفسیر صِراطُ الجِنان شاید اس دَور کی اُردو زبان  میں لکھی گئی سب سے آخری تفسیر ہے۔ ہو سکتا ہے عُلمائے کِرام اِس کے بعد بھی مَزید   تَفاسیر لکھیں مگر اب تک کی  یہ سب سے آخری اور Latest(یعنی تازہ ترین) تفسیر ہے۔اِس کی 10 جِلدیں ہیں اور ہر جِلد میں تین تین  پارے ہیں۔ اِس میں تَرجمۂ قرآن  کنزُ الایمان بھی ہے اور  اسے آسان کرنے کے لیے تَرجمۂ کنزُ العِرفان بھی ہے،آپ اِس تفسیر کو پڑھیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ  مزے کو بھی مزہ آجائے گا اور آپ کو  بہت سی معلومات بھی حاصِل ہوں گی۔ شیطان پڑھنے نہیں دے گا لیکن شیطان کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ۔  



________________________________
1 -    اسلامی زندگی ،ص۵۳مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی