جواب : اگر قیامت کے دِن ایک دوسرے کو پہچانیں گے نہىں تو دوسرے سے اپنے حقوق کىسے طلب کرىں گے کہ فُلاں نے مىرا حق مارا تھا ؟یُوں ہی اگر پہچانیں گے نہیں تو شفاعت کرنے والے شفاعت کىسے کرىں گے ؟یہ اِس بات پر واضح قرىنے ہیں کہ قیامت میں ایک دوسرے کو پہچانیں گے ۔
نِدا دے گا مُنادى حشر مىں ىوں قادرىوں کو
کہاں ہىں قادرى کر لىں نظارہ غوثِ اعظم کا (قبالهٔ بخشش)
نقشِ نعل پاک کی فوٹو کھینچ کر پاس رکھنا
سُوال : مَدَنی چینل پر نبىٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے نعلِ پاک کو جب دِکھاىا گیا تھا تو مىں نے اپنے موبائل سے اس کی تصویر اُتار لى تھی ۔ اب میں اِس تصویر کو بار بار دیکھتا ہوں اور دُرُود شرىف پڑھتا رہتا ہوں ، کىا ایسا کرنا جائز ہے ؟
جواب : نقشِ نعلِ پاک کی زیارت کرنا اور دُرُود شریف پڑھنا ظاہر ہے کہ بہت عُمدہ کام ہے ۔ ہمارے (رُکنِ شُوریٰ) حاجى امىن نے بھى پروفائل پکچر پر نقشِ نعل پاک لگا رکھا ہے ۔ ىہ تو مَاشَآءَاللّٰہعشق اور عقىدت کى بات ہے اور بڑے ثواب کا کام ہے ، اللہ پاک قبول فرمائے ۔
مجبوری میں نماز توڑنے کا کفارہ
سُوال : اگر کوئى مجبورى مىں نماز توڑ بىٹھے توا س پر کیا کفارہ ہے ؟
جواب : بغىر مجبورى کے نماز توڑنا جائز نہىں ہے اور اگر مجبوری میں نماز توڑی تو اس پر کوئی کفارہ نہىں لیکن اس نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہو جائے گا، چاہے نفل نماز ہویا فرض ۔ (1) مجبوری میں نماز توڑنے کى مختلف صورتىں ہىں : بعض اوقات نماز توڑنے کى اِجازت ہوتى ہے اور بعض اوقات نہىں ہوتى اور بسااوقات نماز توڑنا لازم ہوجاتا ہے ، اگر کوئی نہىں توڑے گا تو گناہگار ہوگا مثلاً اگر کوئی کنوئىں کے قرىب نماز پڑھ رہا ہے اور وہاں سے ایک نابىنا گزر رہا ہے ۔ اگر نابینا کو روکا نہ جائے تو وہ کنوئىں مىں گر جائے گا، اب اگر یہ نمازی اسے بچانے کی قدرت رکھتا ہے تو اس پر واجب ہے کہ اپنى نماز توڑ
________________________________
1 - درمختار و ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب الوتر و النوافل، ۲ / ۵۷۴-۵۷۵ دارا لمعرفة بیروت