ہیں بلکہ ہم اپنے فائدے کے لىے کر رہے ہوتے ہیں ۔
بَکری وغیرہ پر مُقَدَّس نام لکھا ہو تو کیا کریں؟
سُوال : اکثر بَکرى، سبزیوں یا مکئى کے اوپر اللہ پاک کا نام یا سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام قدرتی لکھا ہوتا ہے ، ان کا کىا کرنا چاہىے ؟ کىابَکرى کو ذَبح کر دىنا چاہىے ىا ٹماٹر کو کاٹ دىنا چاہىے ، راہ نمائی فرما دیجیے ۔
جواب : اِن اَشیاء پر مُقَدَّس نام اکثر تو نہىں لکھا ہوتا، کبھى کبھار دىکھا جاتا ہے اور جب نظر آتا ہے تو لوگ اس کى زىارت کرتے ہىں ۔ اِن چیزوں کو عام طور پر لوگ کھاتے نہىں بلکہ اس کو سوشل مىڈىا پر وائرل کرتے ہىں ۔ اىک دوسرے کو زىارت کرواتے ہىں اور اس کا اَدب کرتے ہىں ۔ البتہ اگر کوئی مُقَدَّس نام والی چیز کھا لے تب بھی کوئى حَرج نہىں ہے ۔ جیسے اگر ٹماٹر ىا کسی سبزى پر مُقَدَّس نام آگىا تو اسے کھا سکتے ہىں ۔ بَکرى پر آگىا تو اس کو ذَبح کر سکتے ہىں ۔
کھال کے ٹکڑے کی فریم بنا لی جائے
پھر کھال کا وہ ٹکڑا جس پر واقعى مُقَدَّس نام لکھا ہوا ہو، کھینچ تان کر نہ بنایا گیا ہو ، کلىئر لکھا ہوا نظر آرہا ہو تو اب اس کى بے اَدَبى نہ کى جائے ۔ اتنا کھال کا ٹکڑا کاٹ کر فرىم بنوا لیا جائے اور پھر گھر مىں بَرکت کے لىے لگالىں ۔ کھال زندہ جانور کی نہیں کاٹنی بلکہ ذَبح کر کے اس کا گوشت اِستعمال کرلىں اور کھال کا وہ ٹکڑا جہاں اللہ یا رسول کا نام لکھا ہوا ہے اس کو اَدب کے ساتھ فرىم کروالىں ۔ کھال خشک کرنے کے لیے نمک وغىرہ لگایا جاتا ہے ، ماہرىن مشىنوں کے ذَریعے بھی کرتے ہىں ۔ بہرحال اس کو فرىم بنواکر ىا وىسے ہى گھر مىں آویزاں کر لىں کہ بَرکت کى چىز ہے ۔ اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام قدرتى طورپر لکھا ہوا ہو تو اِس کی اپنی اىک Attraction (یعنی کشش) ہوتی ہے ۔ عقىدت اور عشق مزید بڑھتا ہے کہ دىکھو مىرا رَبّ سچا ہے ، کھال پر یہ مُقَدَّس نام کسى بندے نے نہىں لکھا بلکہ میرے رَبّ نے لکھا ہے ۔ ہو سکتا ہے قدرتی لکھے ہوئے مُقَدَّس نام کو غىر مسلم دىکھے تو مسلمان ہو جائے ۔
قیامت کے دِن اىک دوسرے کی پہچان ہو گی
سُوال : کىا قىامت کے دِن ہم اىک دوسرے کو پہچانىں گے ؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)