ہے ایسا نہ کىا جائے ۔
آسان نام رکھنے چاہئیں
سُوال : لوگ ناموں کو بگاڑتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟ نیز ناموں کو بگڑنے سے کیسے بچايا جائے ؟(1)
جواب : نام اتنا مشکل رکھ دیا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کى زبان پر چڑھتا ہی نہىں تو ىُوں لوگ نام بگاڑ کر کچھ کا کچھ کر ڈالتے ہىں ۔ لہٰذا نام کو بگڑنے سے بچانے کے لیے آسان نام رکھنا چاہیے جو آسانى سے لوگوں کى زبان پر چڑھ جائے ۔ اگر بَرکت کے لیے کوئی نام رکھا ہے اور وہ مشکل ہے تو اس کے ساتھ عام بول چال کے لیے کوئی آسان نام بھی رکھ لیجیے مثلاً عَبْدُ الرَّزَّاق بہت پىارا نام ہے ، اگر بَرکت کے لىے ىہ نام رکھ لىا تو لکھت پڑت کے لیے اسے اِستعمال کریں مگر ساتھ میں کوئى اور آسان سا نام بھی رکھ لىجیے جو عام آدمى کی زبان پر آسانى سے آجائے ۔ نام رکھنے کے متعلق مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدىنہ کى 179 صفحات پر مشتمل کتاب ”نام رکھنے کے اَحکام“ کا مُطالعہ کیجیے ۔ یہ بہت پىارى کتاب ہے ، اس میں سىنکڑوں اِسلامی ناموں کے ساتھ ساتھ نام رکھنے کے مَسائل بھى لکھے ہوئے ہىں ۔ اِس کتاب کومکتبۃ المدىنہ سے ہدیۃً حاصِل کیجیے ىا دعوتِ اسلامى کى وىب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اِستفادہ فرمائیے ۔
کیا نسوار کھانے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
سُوال : باوضو آدمى نسوار کھائے تو کىا اُس کا وُضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب : نسوار کھانے سے وُضو نہىں ٹوٹتا البتہ نسوار کى بَدبو مُنہ مىں ہو جائے تو اىسى صورت مىں اللہ پاک کا ذِکر کرنا منع ہے اور اس حالت میں نماز بھى مکروہ ہو جائے گى نیز مُنہ مىں بَدبو ہونے کی صورت میں مسجد مىں داخِل ہونا حرام ہے ۔ (2)
کیا مسجد کو سلام کرنا دُرُست ہے ؟
سُوال : کىا مسجد کو سلام کر سکتے ہىں؟ (Facebook پیج کے ذَریعے سُوال)
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
2 - فتاویٰ رضویہ، ۶ / ۳۳۲ ماخوذاً