Brailvi Books

قسط29: آنکھ پھڑکنا
4 - 24
مَیِّت کو لے جانے کا طریقہ
سُوال :  مَىِّت کو جب لے کر جا رہے ہوتے ہىں تو اس کے پاؤں کس طرف ہونے چاہئیں؟
جواب : مَىِّت کو جب لے کر جاتے ہىں تو سر آگے کى طرف اور پاؤں پىچھے کى طرف ہونے چا ہئىں ۔ (1)  
”صَلَّى اللہُ عَلٰى مُحَمَّد“ کا مَطلب 
سُوال : صَلَّى اللہُ عَلٰى مُحَمَّد  کا کىا مَطلب ہے ؟ (SMS کے ذَریعے سُوال) 
جواب : صَلَّى اللہُ عَلٰى مُحَمَّد  کا مَطلب یہ  ہے کہ(حضرت)مُحَمَّد(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) پر اللہ کا دُرُود ہو  ۔ (2) 
گود لیے ہوئے بچے کے شَرعی اَحکام
سُوال : کسی دوسرے کو اپنا بىٹا یا بىٹى اللہ کى رضا کے لىے گود دے دىنا کیسا؟ نیز  کیا گود دیئے گئے بچے ىا بچى کا سگے ماں باپ کی وراثت سے حصّہ ختم ہو جاتا ہے ؟  
جواب : بچہ ىا بچى گود لینا جائز تو ہے البتہ ماں باپ اس کے وہى ہوں گے جو اصل ہىں، جنہوں نے پالا وہ اس کے اصل  ماں باپ نہىں ہىں لہٰذا اگر ڈاکومنٹ یا  شادى کے کارڈ مىں اصل باپ کے بجائے پالنے والے کا نام بطورِ باپ لکھا تو ىہ حرام اور جہنم مىں لے جانے والا کام ہے ۔ (3)لہٰذا اصل باپ کا نام لکھنا ضَرورى ہے اور جب اصل ماں باپ فوت ہوں گے تو لے پالک بچے ان کے تَرکے سے اپنے حصّے کے وارث بھى ہوں گے کیونکہ اصل میں اولاد تو انہیں کى ہے ، دوسرے کو تو فقط پالنے کے لىے دى ہے ۔ (4)  



________________________________
1 -    فتاویٰ  ھندیة، کتاب الصلاة، الباب الحادی والعشرون، الفصل الرابع فی حمل الجنازة، ۱ / ۱۶۲ دار الفکر بیروت 
2 -    دُرُود  کی نسبت جب اللہ پاک  کی طرف کی جائے تو اس سے مُراد رَحمت فرمانا ہے اور جب اس کی نسبت فرشتوں  کی طرف کی جائے تو اس سے مُراد اِستغفار کرنا ہے اور جب ا س کی نسبت عام مومنین کی طرف کی جائے تو اس سے مُراد دُعا کرنا ہے ۔ (تفسیراتِ احمدیة ، پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیة :  ۵۶، ص۶۳۴ پشاور) 
3 -    پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۳۷۹مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
4 -    فتاویٰ رضویہ، ۲۶ / ۸۴  رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور