Brailvi Books

قسط29: آنکھ پھڑکنا
23 - 24
 ہیں اس میں عقیقے کا حصّہ بھی ڈال سکتے ہیں اور قربانی کا بھی جبکہ اللہ پاک کی بارگاہ میں قرب یعنی نزدیکی حاصِل کرنے کے لیے کیا جائے ۔ (1)  
جُمعہ کی کتنی سنتیں مُؤکَّدہ ہیں؟
سُوال : جمعہ کی نماز کے بعد جو سنتیں پڑھی جاتی ہیں وہ مؤکدہ ہیں یا غیر مؤکدہ؟ 
جواب : جمعہ کے دو فرضوں سے پہلے اور بعد میں جو چار چار سنتیں پڑھی جاتی ہیں یہ  سُنَّت ِمُؤکَّدہ ہیں ۔ (2)ان کے علاوہ جو دو سنتیں ہیں ان کے مُؤکَّدہ اور غیرِ مُؤکَّدہ ہونے میں اِختلاف ہے مگر پھر  بھی انہیں  پڑھنا  چاہیے ۔  
اُلٹا لیٹنا کیسا؟
سُوال : اُلٹا لیٹنا  کیسا؟  
جواب :  اُلٹا لیٹنا جہنمیوں کا طریقہ ہے ۔ (3) آج کل ایک تعداد ہے جو اُلٹا لیٹ کر سوتی ہے چھوٹے بچے بھی اِس طرح سوتے ہیں ان کو بار بار کروٹ بدلوا کر صحیح کر دینا چاہیے تاکہ ان  کی صحیح لیٹ کر سونے کی عادت بنے ۔  اگر بچپن میں دُرُست نہیں کیا گیا تو اُلٹا لیٹ کر سونے کی عادت بن جائے گی پھر بڑے ہوکر اُلٹا لیٹے بغیر نیند نہیں آئے گی ۔   
کیا شراب واقعی عام ہوچکی ہے ؟
سُوال : آج کل شادیوں کی تقاریب میں شراب عام ہوتی جارہی ہے اور شراب نوشی  کے دَوران نکاح بھی ہو رہا ہوتا ہے کیا ایسی تقریب میں نکاح جائز ہے ؟ 



________________________________
1 -    بہارِ شریعت، ۳ / ۳۳۵ -۳۵۷، حصہ : ۱۵ ملتقطاً
2 -    ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة  و ما یکرہ فیھا، ۲ / ۵۴۵ 
3 -    حضرتِ سَیِّدُنا ابوذَر رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ سے رِوایت ہے آپ فرماتے ہیں : میں پیٹ کے بَل لیٹا ہوا تھا رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میرے پاس سے گزرے اور پاؤں سے ٹھوکر مارکر فرمایا : اے جُندب! (یہ حضرتِ سَیِّدُنا ابوذر رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کا نام ہے )یہ جہنمیوں کے لیٹنے کا طریقہ ہے ۔  (ابن ماجه، کتاب  الادب، باب النھی عن الاضطجاع علی الوجه، ۴  / ۲۱۴، حدیث : ۳۷۲۴  دار المعرفة  بیروت)اِس حدیثِ پاک کو نقل کرنے کے بعد صَدرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :  یعنی اِس طرح کافر لیٹتے ہیں یا یہ کہ جہنمی جہنم میں اِس طرح لیٹیں گے ۔  (بہارِ شریعت، ۳ / ۴۳۴، حصہ :  ۱۶)