Brailvi Books

قسط29: آنکھ پھڑکنا
18 - 24
گرمیوں میں اس کے زیادہ نُقصانات ہیں لہٰذا ڈائیپر 24 گھنٹے نہ باندھا جائے ورنہ اس میں گندگی جمع ہوتی رہے گی پھر وہ جَراثیم کا اَنبار بن جائے گا اور وہ جَراثیم بچے کو کاٹتے رہیں گے جس سے بچہ بے چین ہو گا اور اس کو شدید تکلیف بھی ہو گی جس کے نتیجے  میں  وہ رونے لگے گا ۔ دیر تک ڈائیپر باندھے رہنے سے بچے کی جِلد لال ہو جاتی ہے ، جِلد پر پھوڑے اور خارش وغیرہ بھی ہو سکتی ہے اس سے بچنے کے لیے ڈائیپر صرف ضَرورت کے تحت ہی باندھا جائے اور تھوڑی دیر بعد کھول دیا جائے ۔ آہستہ آہستہ بچے کو پیشاب وغیرہ کا  بتانا بھی سکھانا چاہیے ۔  جب بچہ تھوڑا سمجھ دار ہوتا ہے تو وہ اپنی زبان میں بتاتا ہے جس کو  بچے کی ماں سمجھ جاتی ہے کہ اسے پیشاب آیا ہے ، مگر یہ سکھانے کے بعد ہی ممکن ہے ۔  
کیا بات تِری مجرم کیا بات بنائی ہے 
سُوال : اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اِس شعر کا مَطلب بیان فرما دیجیے : 
                مَچلا ہے کہ رَحمت نے اُمّید بندھائی ہے
                کیا بات تری مُجرم کیا بات بنائی ہے (مَرکز الاولیا لاہور سے سُوال)
جواب : جیسے ہی مُجرم کو اپنے جُرم پر نَدامت ہوئی اور وہ اِس کی وجہ سے بے قرار ہوگیا تو اسے فوراً رَحمت نے ڈھارَس بندھائی اور تسلی دے دی ۔  تو اس مُجرم کی بھی کیا بات ہے کہ تھوڑی سی نَدامَت اور شَرمِندَگی ہوئی اور اللہ پاک کی رَحمت پر نظر جَما لی اور  پیارے مُصْطَفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شَفاعَت کی طرف ٹکٹکی باندھے دیکھتا رہا تو اس کا کام ہاتھوں ہاتھ ہوگیا ۔ اِس شعر کے دوسرے مِصرعے میں لفظ”بنائی“ پر سَکْتہ کر کے نون کو اَلِف سے جُدا  کر کے ”بَن آئی“ پڑھنا   دُرُست نہیں بلکہ نون کو اَلِف کے ساتھ مِلا کر ”بنائی“پڑھا جائے ۔  
                                    مَچْلا ہے کہ رَحمت نے اُمید بَندھائی ہے
   کیا بات تری مُجرم کیا بات بنائی ہے 	(حَدائِقِ  بخشش)
شیطان کی اِنسان سے دُشمنی کب ہوئی؟ 
سُوال : شیطان کی اِنسان سے دُشمنی کتنی پُرانی ہے ؟ (مَرکز الاولیا لاہور سے سُوال)