سے نہیں کہ وہ بھی آستىنىں چڑھا سکتے ہیں اور مَسائل کھڑے ہو سکتے ہىں ۔ اگر ماں سے قرض لیا اور بعد میں واپس کرنے میں دیر بھی ہو گئی تو ماں تو ماں ہے وہ بَدنام نہیں کرے گی اور یہ سوچے گی کہ بیٹے نے مدینے جانے کے لیے ہی قرض لیا تھا لیکن جب بھی ماں باپ سے قرض لیں تو نیت 100فیصد واپس کرنے کی ہی ہو اور اگر خالی دھوکا دے رہے ہوں کہ ماں واپس کر دوں گا اور ذہن میں یہ ہے کہ واپس نہیں کروں گا اور ماں کو بہلاپھسلا لوں گا تو اس صورت میں گنارگار ہوں گے ۔ اگر آپ کی بات کا وزن ہے اور پھر آپ نے بغیر ضِد کیے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے کچھ پیسوں کی دَرخواست کر ڈالی اور انہوں نے دے دیئے اور گھر میں اس طرح کا لین دین چلتا ہے تو یہ ایک الگ صورت ہے ۔ اللہ پاک ہمیں چل مدىنہ کى سعادت عطا فرمائے اور ہم بے حساب مغفرت سے مُشَرَّف ہوں اور گناہوں سے ایسے پاک ہو جائىں کہ جىسے ماں کے پیٹ سے ابھى پیدا ہوئے ہوں ۔ ابھی تو آدھا سال باقى ہے اور چل مدینہ کی بات چِھڑ گئى ہے تو جنہیں چل مدینہ ہونا ہے وہ 92اور 72مَدَنى اِنعامات کی کسوٹی پر پورا اُتر یں اور اس کے ساتھ ساتھ بے قراری بھی شرط ہے ۔ اگر اچھى نىت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کریں گے تونىکیاں ملیں گی اور اللہ پاک چاہے گا تو آپ مستقل مَدَنى اِنعامات کے پابند بن جائىں گے ۔ مَدَنى اِنعامات نىک بننے کا بہترىن نسخہ ہے ، جنہوں نے اب تک مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ نہىں پڑھا وہ کم اَز کم اىک نظر دىکھ تو لىں کہ اس مىں کیا ہے ؟مَدَنی اِنعامات کے رِسالے میں پہلا سُوال اچھى نىتوں سے متعلق ہے اور دوسرا سُوال مسجد کی پہلی صَف میں تکبیرِاُولیٰ کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کے بارے میں ہے اور پھر اس میں اَخلاقىات اور بڑے پىارے پىارے اُصول دىئے گئے ہىں ۔ اگر آپ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پڑھىں گے تو آپ کو پتا چلے گا کہ مَدَنى اِنعامات مىں 100 فیصد آپ کى آخرت کى بھلائىاں لکھى ہوئى ہىں ۔
ڈائیپر بچے کے لیے نُقصان دہ ہے
سُوال : بچہ رات میں پیشاب کر دیتا ہو تو اِس سے خود کو کس طرح بچایا جائے ؟
جواب : بچہ چھوٹی عُمر کا ہوتو اس کو پتا نہیں چلتا اور وہ پیشاب کر دیتا ہے ۔ بچوں کے پیشاب سے بچنے کے لیے آج کل بچوں کو ڈائیپر باندھے جاتے ہیں اس میں پیشاب وغیرہ جَذب ہو جاتا ہے ۔ ڈائیپر بچے کے لیے نُقصان دہ ہے اور سخت