مَدَنى اِنعامات پر92 دِن سے عمل کرتی ہوئی آ رہی ہوں گی وہ بھی چل مدینہ ہو سکیں گی مگر ان کے مَحارم کے لیے 92 دِن سے 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل کی شرط ہے کیونکہ اگر مَدَنى بىٹى تو 60 نہىں بلکہ 63 مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والى ہولیکن اس کا محرم ماڈرن ہو گا ىا وہ ہو گا تو مَدَنى ماحول مىں مگر مَدَنى اِنعامات کا رِسالہ نہیں پکڑتا ہو گا تو وہ ہم لوگوں کو آزمائش مىں ڈال دے گا تو اس لىے مىں نے ىہ ذہن بناىا ہے کہ مَدَنی بیٹی اور اس کا محرم بھلے وہ ان کے بچوں کا اَبو ىا بھائى ىا باپ یا جو بھى بطورِ محرم ساتھ چلے گا اس کے لیے 66 مَدَنی اِنعامات پر عمل کی شرط رہے گی ۔ جن کا مىرے بتائے ہوئے مَدَنى اِنعامات پر عمل نہ ہو وہ مجھ سے چل مدینہ کا مُطالبہ کر کے مجھے اِمتحان مىں نہ ڈالىں ورنہ مىں پھنس جاؤں گا اور پھر مجھے چل مدینہ کا قافلہ کىنسل کرنا پڑے گا اور میں چُپ چاپ چلا جاؤں گاکیونکہ جب بہت سے باتونی قافلے میں گُھس جاتے ہىں تو وہ ماحول خراب کرتے ہىں ۔ مکہ شریف اور مدىنہ شریف میں تو آدمى بس دُرُودِ پاک پڑھتا رہے ، تلاوت و عبادت کرتا رہے ، نىکى کى دعوت دیتا رہے ، نمازوں ، سُنَّتوں اور شرىعت کى پابندی کرتا رہے ، رو رو کر شفاعت کى خىرات مانگتا رہے اور مُناجات و نعتىں پڑھتا رہے ۔
اب ہم ىہاں بھى ٹر ٹر کرىں اور وہاں جا کر بھی مَعَاذَ اللّٰہیہى حال رہے تو پھر کىسے جمے گا؟ مىں تو یہ پسند کرتا ہوں کہ میرا مَدَنى قافلہ اِس طرح صاف سُتھرا ہو کہ سُکون ملے اور سُکون سے بندہ اللہ و رسول کو ىاد کر سکے تو اس لىے اگر مجھے غىر ضَرورى اسلامى بھائى تنگ کرىں گے تو پھر یہ ہو سکتا ہے کہ مجھے سب سے ہى کنارہ کشى اِختیار کرنا پڑے اور میرا یہ ذہن بن جائے کہ مىں چل مدینہ کا قافلہ نہیں بناتاکیونکہ اب عمر کے تقاضے کی وجہ سے مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں ہے ، پہلے جوانی میں لوگ چل مدینہ ہونے کے لیے مجھ پر جھپٹتے تھے اور پیچھے دوڑتے تھے اب تو میں کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔ اس لیے اب میری نیت یہ ہے کہ صِرف وہی چل مدینہ ہو سکیں گے کہ جن کا 72مَدَنی اِنعامات میں سے 66 پر عمل ہو گا ۔ اِسی طرح جن طلبائے کِرام کا 92 مَدَنی اِنعامات میں سے 82 مَدَنی اِنعامات پر 92 دِن سے عمل ہو گا وہ بھی چل مدینہ کے لیے دَرخواست دے سکتے ہیں ۔ اگر بارھویں شریف کی نسبت سے چل مدینہ کے قافلے میں 12 اَفراد ہوں تو بہت ہیں کیونکہ اگر ہم زیادہ بھیڑ بھاڑ کریں گے تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ۔