Brailvi Books

قسط29: آنکھ پھڑکنا
14 - 24
 اسلامى بھائى اِنتظار مىں ہىں مگر ابھی  مىرا خود اپنا جانا بھی یقینی نہیں ہے کیونکہ زندگی کا  پتا نہىں اور  صحت کا بھى کوئى عِلم نہىں ہے البتہ  نىت ضَرور ہے ۔   اے کاش!اِس سال بھی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہمیں اپنے قدموں مىں بُلا لیں اور ہم حج کرىں ، مکہ شریف  دىکھىں ،  کعبے کے گِرد طواف کرىں اور پھر گنبدِ خضرا کے سائے مىں جا پہنچىں اور   مدىنہ شریف  کى گلىوں میں بھى جھومنا نصىب ہو ۔  کئى اسلامی بھائى ایسے  ہىں کہ اُنہیں مىرے ساتھ سفرِ مدینہ اِختیار کرنے میں مزہ آتا ہے اور یہ ان کی میرے ساتھ  عقىدت و محبت ہے لیکن اگر اىسوں کى تعداد دو چار پانچ پندرہ ہو تو میں انہیں چل مدىنہ بول دوں مگر ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ مىں نے بَرسوں کے بعد جب پچھلے سال حج کی  نىت کی اور  میرے لیے حج کے اَسباب ہوئے تو  وىزے مہنگے ہو گئے ،  ٹکٹىں مہنگى ہو گئىں اور بعض ممالک میں ویزوں کا کوٹا ختم ہو گیا ۔ اِس طرح کی باتیں آپ نے بھی  سُنی ہوں گی اور مىں نے بھى سُنی  ہیں مگر  یہ  باتیں صحیح ہوں یہ ضَرورى نہیں مُبالغے پر مبنی بھی ہو سکتی ہیں ۔ البتہ اىک تعداد تھی کہ جس نے راستہ نکالا اور وہاں  پہنچ گئى ورنہ ان کا کوئى اِرادہ نہىں تھا تو یُوں میں ہزاروں لوگوں کو اِکٹھا کر  کے وہاں نہیں رہ سکتا لہٰذا مىں نے اس بار یہ  سوچا ہے کہ اَب مىں کوئی Categoryبناؤں گا لىکن بعض لوگ  اىسے ہوتے ہىں کہ جنہیں یہ خوش فہمى ہوتى ہے کہ میں انہیں منع کروں گا ہی نہیں تو ایسے لوگ خود بھی پھنس جاتے ہیں اور مجھے  بھی مشکل میں  پھنسا دیتے ہیں کہ میں ان کا کیا حل نکالوں؟ 
چل مدینہ ہونے کا مِعیار
	اس بار  مىں نے ىہ سوچا ہے کہ چل مدىنہ  کے  قافلے کے لیے  72 مَدَنى اِنعامات کی کسوٹی رکھوں گا ، پہلے بھی  ہم نے 72 مَدَنى اِنعامات کی کسوٹی رکھی تھی جس کے باعِث ہمیں اُن دِنوں مَدَنى اِنعامات کو فروغ دىنے مىں بڑى مدد  ملى تھی ۔  اللہ  پاک   کے مُبارَک نام”اللہ “کے عِلْمُ الْاَعْدَاد کے حِساب سے 66 اَعداد ہیں  تو اس کی نسبت سے جن   اسلامی بھائیوں  کا 72 مَدَنی اِنعامات میں سے 66 یا اِس سے زیادہ مَدَنی اِنعامات پر عمل ہو گا  اور  عمل کرتے کرتے انہیں 92 دِن گزر گئے ہوں گے  وہ چل مدینہ کے قافلے میں شریک ہو سکیں گے ۔  اسلامى بہنىں جو کہ میری مَدَنی بیٹیاں ہیں یہ  بھی چل مدینہ کی  طلب گار ہوتى ہىں تو میں ان کو بھی ماىوس نہىں کرتا تو مىں نے  ان کے لىے بھی یہ کسوٹی رکھی ہے کہ جو اسلامی بہنیں 63 مَدَنى انعامات میں سے 60