(اِس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا : )اَمىرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَدَنى پُھولوں ىا مَدَنى گلدستوں کو اپنے موبائل اسٹىٹس پر ضَرور لگائیے اور انہیں عام کىجیے کہ اِس طرح بھی نىکى کى دعوت عام کرنے مىں ہمارا بہت سا حِصّہ ہو گا ۔
آپ کے ساتھ حج کرنے کی کیا صورت ہو گی؟
سُوال : اگر کوئى آپ کے ساتھ حج کرنا چاہے تو اس کى کىا صورت ہو گی؟
جواب : اللہ پاک ىہ سعادت مجھے بھى بخشے کہ مىں بھى حج کا سفر اِختیار کروں، لاکھوں لاکھ حاجی مىدانِ عرفات مىں جمع ہوتے ہىں اور مىدانِ عرفات کا وُقُوف ىہ حج کا رُکنِ اَعظم ہے ، نو ذُوالْحِجَّةِ الْحَرَام کی ظہر سے لے کر 10ذُوالْحِجَّةِ الْحَرَام کى صبح صادق کے دَرمىان اىک لمحے کے لىے بھی جو حج کے اِحرام کے ساتھ مىدانِ عرفات مىں آ گىا بھلے وہ فَضاؤں سے ہوائى جہاز مىں گزر گىا وہ حاجى ہو گىا ۔ (1)اب آپ مىرے ساتھ حج کرىں یا مىں آپ کے ساتھ حج کروں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لاکھوں لوگ اىک دوسرے کے ساتھ حج کر رہے ہوتے ہىں اور سب ہى اىک جگہ جمع ہوتے ہىں ۔ آپ میرے لیے دُعا فرمائیے کہ اللہ پاک مجھے بھی حج کی سعادت نصىب فرمائے اور میرے لیے بھی حج کے اَسباب ہو جائیں اور مىری بھی اِس سال (یعنی 1440ہجری میں ) مىدانِ عرفات، مِنىٰ شرىف اور مُزدَلفہ شرىف کی حاضری ہو جائے اور مجھے جھوم جھوم کر سبز سبز گنبد کى زىارت اور جَلوے نصىب ہوں اور مدىنہ شریف کى گلىوں مىں جھومنا اور گُھومنا نصىب ہو جائے ۔
کیا اس سال بھی چل مدینہ کا قافلہ روانہ ہو گا؟
سُوال : پچھلے سال (یعنی 1439ہجری میں ) چل مدینہ کا قافلہ روانہ ہوا تھا تو کیا اِس سال (یعنی 1440ہجری میں )بھی چل مدینہ کا قافلہ روانہ ہو گا؟
جواب : چل مدینہ یہ اپنی ایک اِصطلاح ہے ۔ اب میں جسمانی لحاظ سے کمزور ہو گىا ہوں اور صورتِ حال یہ ہے کہ بعض
________________________________
1 - 9ذُوالْحِجَّہ کو دوپہر ڈھلنے (یعنی نَمازِ ظہر کا وَقت شروع ہونے ) سے لے کر دسویں کی صبحِ صادِق کے دَرمیان جو کوئی اِحرام کے ساتھ ایک لمحے کے لئے بھی عَرَفات ِپاک میں داخِل ہواوہ حاجی ہوگیا، یہاں کا وُقوف حج کا رُکنِ اعظم ہے ۔ (رفیق الحرمین، ص۱۵۹مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)