رہے ہوتے ہىں کہ ہم بہت اچھے لگتے ہیں حالانکہ دىکھنے والے کو ہر فَرد کا ہر اِسٹائل اچھا لگے یہ ضَروری نہیں مگر پھر بھی لگا رہے ہوتے ہیں ۔ بعض تو مَعَاذَ اللّٰہ فلمی ایکٹرز کى تَصاوىر بھی لگاتے ہوں گے کہ یہ بھی ایک Trend(یعنی رُجحان) چل پڑا ہے ۔ پروفائل پکچر Actually (دَرحقیقت) بندے کى ذہنىت کا تعارف ہوتی ہے ۔ کچھ لوگ بڑے خوبصورت اىکشن مىں اپنی تصاوىر بنواتے ہیں اور پھر اُسے اپنے اسٹیٹس پر لگاتے ہیں ۔ یُوں ہی بعض لوگ اسٹیٹس پر اپنی ایسی تصویر لگاتے ہیں کہ جس میں اُنہوں نے دُعا کى طرح ہاتھ اُٹھائے ہوتے ہیں خُدا جانے وہ اِس طرح کی تصویر لگا کر کىا چاہتے ہیں؟مذہبی لوگوں کا اِسٹائل یہ ہے کہ وہ ایسی تصویر لگاتے ہیں کہ جس میں انہوں نے مائیک پکڑا ہوتا ہے ۔ اِسی طرح کچھ لوگ اپنے بچوں کی تصاویر لگاتے ہیں جو اِس بات کی علامت معلوم ہوتی ہے کہ جس بچے کی تصویر لگائی وہ انہیں بہت اچھا لگتا ہے یا وہ سب سے چھوٹا ہے ۔ پروفائل پکچر لگانا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ اگر کوئی سمجھ دار ہو گا تو وہ اس سے آپ کی شخصیت کو سمجھ لے گا کہ بھائی کا کیا شوق اور کیا جذبہ ہے ؟میں نے دیکھا ہے کہ بعض اسلامی بھائی مَاشَآءَ اللّٰہ 12 مَدَنی کاموں کی پکچر لگاتے ہیں جو ایک طرح سے نیکی کا کام ہے ۔ اِس کا یہ فائدہ بھی ہے کہ اگر 12 مَدَنی کام بھول گئے تھے تو پکچر دیکھنے سے یاد دھانی ہو جاتی ہے ۔ بعض ایسی تصویر لگاتے ہیں کہ جس پر کوئی نہ کوئی مَدَنی پُھول لکھا ہوتا ہے ایسی تصویر لگانا بھى مدىنہ مدىنہ ہے ۔ بعض تصاویر پر دُنىوى حِکمت کى باتىں لکھى ہوتى ہىں جس سے پکچر لگانے والے کی سوچ کا پتا چلتا ہے کہ وہ دُنىوى حِکمتوں کو پسند کرتا ہے تو یُوں پروفائل پکچر اىک تعارفى پوائنٹ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ نیز کوئى اپنى اىک تصوىر لگاتا ہے اور کوئى دو لگاتا ہے اور بعض عارضی اور بعض مستقل طورپر اپنی تصویر لگائے رکھتے ہىں ۔ بعض لوگ مستقل طور پر ایسی تصویر لگاتے ہیں جس پر ”اَلْمَوْت“لکھا ہوا ہوتا ہے تو یہ صورت بھی مدىنہ مدىنہ ہے ۔
یُوں ہی بعض لوگ بار بار تصاویر بدلتے رہتے ہیں اور بعض لوگ پکچر پروفائل کو خالی بھی رکھتے ہیں میں نے بھی اپنی پکچر پروفائل خالی رکھی تھی تاکہ اس سے یہ سمجھا جا سکے کہ اپنا اَعمال نامہ نیکیوں سے خالی ہے مگر اب ایک اسلامی بھائی نے محبت میں کوئی تصویر لگا دی ہے ۔ بہرحال پروفائل پکچر مىں اپنا اپنا تعارف ہوتا ہے ۔ نگرانِ شُورىٰ کی پرو فائل پر بھی کوئی تصویر نہیں لگی ہوئی وہ بھی بالکل خالی اور سفید ہے ۔ کسی دوسرے کے پروفائل خالی رکھنے سے یہ نیک شگون بھی لے سکتے