Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
6 - 30
 مگر یہ اسی بوڑھے کے ساتھ ہوتا ہے جو حساس طبیعت ہو، جس کے پیشِ نظر اپنی موت رہتی ہو اور وہ خوفِ خُدا رکھنے والا ہو ۔  جو بوڑھے لوگ غفلت کا شِکار ہوتے ہیں ایسے بوڑھے میری مُراد نہیں ہیں ۔  میں ان کی بات کر رہا ہوں جن کو میری یہ باتیں سمجھ آتی ہیں اور ان کو اس بات کا شُعُور بھی ہوتا ہے ۔  
سالگرہ پر غُبارے پُھوڑنا اور کیک کاٹنا کیسا؟
سُوال : سالگرہ  پر غُبارے پھوڑنا اور کیک کاٹنا کیسا؟ (1)
جواب : فی زمانہ تو سالگرہ کے موقع پر لوگوں کا  یہی حال ہے کہ خوب قہقہے بلند کرتے ، زور زور سے Day Happy Birth  کہتے ہوئے غُبارے پھوڑ رہے ہوتے ہیں، حالانکہ غُبارہ پھوڑنا اِسراف اور ایک فضول چیز ہے ، اس میں مال ضائع ہو رہا ہوتا ہے ۔  صِرف  غبارے لگانا ناجائز نہیں بلکہ انہیں پھوڑ کر ضائع کر دینا اِسراف ہے لہٰذا ایسی رَسم شروع ہی نہ کی جائے جس سے مَسائل کا سامنا کرنا پڑے ۔ ہم لوگ سالگرہ پر نہ تو  غبارے لٹکاتے ہیں  اور نہ ہی کیک کاٹتے ہیں کہ مجھے یہ پسند نہیں ہیں ۔ میری سالگرہ یعنی  Day Birth، 26 رَمضانُ المبارک کو اسلامی بھائی مَناتے ہیں مگر مجھے معلوم ہے کہ اس سے  مجھے خوشی ہوتی ہے یا کیا ہوتا ہے ؟”مَنْ آنَمْ کہ مَنْ دَانَم یعنی میں اپنے بارے میں جانتا ہوں کہ میں کیا



________________________________
1 -   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)