Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
5 - 30
	عالِم صاحب یا کسى مبلغ کو بُلا کر بچوں کے لىے دُعا کروائىں ، اِنْ شَآءَاللّٰہ ثواب کا ڈھىر وں ڈھىر خزانہ پائىں گے ۔ 
دِن بدن عمر میں اِضافہ ہوتا ہے یا کمی ؟
سُوال : سالگرہ کے موقع پر کہا جاتا ہے : ”بچہ ایک سال اور  بڑا ہو گیا“ کیا واقعی بچے کی عمر میں اِضافہ ہوتا ہے اور ایسے موقع پر اِس طرح کے جملے بولنے میں کوئی حرج تو نہیں؟ (1)  
جواب : آج کل سالگرہ کے موقع پر لوگ کہتے ہیں : ”بچہ اتنے سال کا ہوگیا اور اتنا بڑا ہو گیا“دَرحقیقت وہ بڑا نہیں ہوتا بلکہ چھوٹا ہوجاتا ہے ۔ مثلاً اللہ پاک کے عِلم میں حسن رضا کی عمر 92 سال ہو اور اب اس نے تین سال گزار لیے تو یہ بظاہر بڑا ہوا ہے اس کو بڑا بولنے میں کوئی حَرج بھی نہیں ہے لیکن حقیقت میں یہ 89 سال کا رہ گیا ہے یعنی یہ تین سال چھوٹا ہو چکا ہے ۔ سالگرہ کے موقع پر  اس انداز سے بھی عبرت حاصِل کی جا سکتی ہے ۔  
آج کل بوڑھے بوڑھے لوگ بھی اپنی سالگرہ مناتے اور خوش ہوتے ہیں حالانکہ  بوڑھا اور خوشی یہ دومتضاد چیزیں ہیں ۔ بوڑھا مسکراتا بھی ہے تو اس کے پیچھے غموں کی دُنیا ہوتی ہے ، اگر وہ ہنستا ہے تو پیچھے صَدموں کا طوفان ہوتا ہے



________________________________
1 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)