بَرکتیں بھی ملتی ہیں ۔ بہرحال ہم سب کو بیان کردہ طریقے کے مُطابق اپنے بچوں کی سالگرہ منانی چاہیے ۔
مَدَنی ماحول میں سالگرہ مَنانے کا اَنداز
سُوال : دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں بچوں کی سالگرہ مَنانے کا اَنداز کیا ہے ؟ (1)
جواب : ہمارے مَدَنی ماحول میں سالگرہ مَنانے کا اَنداز یہ ہے کہ اِجتماعِ ذِکر و نعت کىا جاتا ہے ۔ پھر نىاز کا اِہتمام کر کے اسے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم، غوثِ پاک اور دِیگر بزرگانِ دِىن رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم کی بارگاہ میں نَذر کىا جاتا ہے ۔ ورنہ تو عام طور پر سالگرہ مَنانے میں کىک کاٹنا، شمعیں جَلانا اور پھر بجھانا اور مَعَاذَ اللّٰہ غُبارے پھوڑنا ہوتا ہے حالانکہ غُبارے پھوڑنا جائز نہیں کیونکہ یہ مال کا ضائع کرنا ہے ۔ دعوتِ اسلامى کے مَدَنی ماحول مىں ىہ طرىقہ نہىں ہے ۔ اگر کوئى اس طرح کرتا ہے تو اس کے متعلق ىہ نہ کہا جائے کہ ىہ دعوتِ اسلامى والا ہے ۔ مَدَنی ماحول میں سالگرہ مَنانے کا جو انداز ہے ىہ جائز طرىقہ ہے ، کوئى بھى عقلمند اسے غَلَط نہىں کہے گا ۔ ہاں! اسے سُنَّتوں بھرا نہ کہا جائے ۔ اِسى طرح اگر آپ بھى اپنے بچوں کى سالگرہ منائىں تو اسی بہانے کچھ رِشتہ داروں کو جمع کر لىں اورغوثِ پاک کى نىاز کر لىں ۔ کسى نىک آدمى مثلاً مسجد کے امام صاحب، کسی
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)