Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
30 - 30
زبان کی لکنت دُور کرنے کا وَظیفہ
سُوا ل : جس کى زبان بات کرتے کرتے اٹکتى ہو اس کے لىے رُوحانى وَظىفہ عطا فرما دىجیے ۔  (شارجہ سے سُوال) 
جواب : ہر نماز کے بعد سات مَرتبہ یہ چار آیات  پڑھیں ، اگر سات بار نہىں پڑھ سکتے تو اىک ہى بار پڑھ لىا کرىں : (رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵) وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ(۲۶) وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ(۲۷) یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪(۲۸))(1)(پ۱۶، طٰه : ۲۵ تا ۲۸) پہلی آیت کے شروع میں لفظ ”قَالَ“ہے وَظیفہ کرتے ہوئے اِس لفظ کو نہیں پڑھنا ۔  اگر پڑھا تو یہ حضرتِ سَیِّدُنا مُوسىٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے قول کی حکاىت ہو جائے گی کہ یہ ان کى دُعا ہے ۔  انہوں نے بچپن مىں مُنہ میں انگارا رکھا تھا جس کی وجہ سے زبان شرىف میں گِرہ پیدا ہوئی تو اللہ پاک نے انہیں  ىہ دُعا تعلىم فرمائی ۔ حضرتِ سَیِّدُنا مُوسىٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور فرعون کا پورا یہ  ایک واقعہ ہے ۔ اگر بچہ ہکلاتا ہو اور وہ خود یہ آیات  نہ پڑھ سکتا ہو تو ماں باپ یا کوئی بھی جو صحیح قرآنِ پاک پڑھ سکتا ہو وہ پڑھ کر اس پر   دَم کر دیا کرے اللہ کریم اس کی زبان کی گِرہ کھول دے گا ۔   
٭…٭…٭…٭
عالِم کی زینت اور جاہِل کا پردہ
حضرتِ سَیِّدُنا مُحْرِز بن زُہَیْر اَسلمی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بیان کرتے ہیں کہ رَسولِ اكرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : خاموشی عالِم کی زینت اور جاہل کا پَردہ ہے ۔
(جامع صغیر، حرف الصاد، ص۳۱۸، حدیث : ۵۱۵۹  دار الکتب العلمیة بیروت )


________________________________
1 -     ترجمۂ کنزالایمان : عرض کی اے میرے رَب میرے لئے میرا سینہ کھول دے اور میرے لئے میرا  کام آسان کر اور میری زبان کی گِرہ کھول دے  کہ وہ میری بات سمجھیں  ۔