Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
26 - 30
جواب : حق مہر کم اَز کم دو تولہ ساڑھے سات ماشے چاندی ہے اور زیادہ سے زیادہ کی کوئیLimit(یعنی حَد)نہیں ہے  ۔ نکاح کے لیے مہر شوہر پر واجِب ہوتا ہے جو اُسے عورت کو دینا ہوتا ہے اور نقد و اُدھار اس کی دونوں صورتیں ہوتی ہیں ۔ (1)
جَنَّتی اِنسان کی نشانیاں
سُوا ل : جَنَّتی اِنسان کی کیا نشانیاں ہیں؟ 
جواب : جَنَّتی اِنسان کی سب سے پہلى اور ضَرورى نشانى  مُسلمان ہونا  ہے ۔ اب اگر مسلمان گناہ گار ہے تواللہ  پاک چاہے تو اُسے بے حِساب جَنَّت میں داخِل کر دے اور اگر چاہے تو پہلے گناہوں کی سزا دے اور پھر بعد میں داخِلِ جَنَّت فرمائے ، اِن معنوں میں ہر مُسلمان 100 فیصد  جَنَّتی ہے ۔  
سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد سب سے  بڑا مَرتبہ
سُوال : سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے  بڑا مَرتبہ کس کا ہے ؟ 
جواب : سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے  بڑا مَرتبہ حضرتِ سَیِّدُنا اِبراہیم خَلِیْلُ اللہ  عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا ہے  ۔ (2) 
موت کی یاد کو کیسے باقی رکھا جائے ؟
سُوال : آجکل کی مَصروف ترىن زندگى مىں موت کى ىاد کو کىسے باقى رکھا جائے ؟ 



________________________________
1 -    فتاویٰ  رضویہ ، ۱۲ / ۱۶۵-۱۶۶ ماخوذاً  
2 -    التعلیق المیسر ھامش علٰی منح الروض الازھر، تفضیل بعض الانبیاء علٰی بعضھم، ص۳۳۶  دار البشائر الاسلامیة بیروت