Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
25 - 30
	سے بچانے والا ہے ۔ اِنتقال کے بعد تین دِن کے اندر تو کوئی شادی نہیں کرے گا کیونکہ  یہ  سوگ کے دِن ہىں اور گھر میں   صَفِ ماتم بچھى ہوئی ہے اور ىہ دُولہا بنے گا تو ظاہر ہے جمے گا نہىں ۔  البتہ پھر بھی   اگر کسى نے تىن دِن کے اَندر اَندر شادى کر  لى تو اس کا نِکاح جائز ہوجائے گااور وہ گناہ گار بھى نہىں ہو گا ۔ عموماً اىسا کوئى کرتا نہىں ہے اور نہ ہی کبھی ایسا   سُنا  گیا ہے اور  کرنا بھى نہىں چاہىے کہ اس سے تَنفیر کى صورت بنے گی اور  لوگ نَفرت کى باتىں کرىں گے ۔  یاد رہے ! جس عورت کا شوہر فوت ہو گىا اس کے لیے  سوگ چار ماہ دس دِن ہے (1) تو ان دِنوں میں اگر یہ عورت نِکاح کرے گى تو نِکاح نہىں ہو گا ۔ (2)بلکہ ان چار ماہ دس دِن کے اَندرنِکاح کا پىغام دىنا بھى حَرام ہے ۔ (3)البتہ اگر اس عورت کے پیٹ میں بچہ تھا اور شوہر کے اِنتقال کے بعد وہ بچہ  فوراً پىدا ہو گىا تو اب اس کی  عِدَّت ختم ہو جائے گی ۔  اِسی طرح اگر بچہ ایک مہینے یا جتنے دِن کے بعد پیدا ہوا اتنی مُدَّت تک عِدَّت ہے اور اگر چار ماہ دس دِن تک پیدا نہ ہوا تو اب عِدَّت وَضعِ حمل (یعنی بچے کے پیدا ہونے ) تک رہے گی ۔  
حق مہر کی کم اَز کم اور زیادہ سے زیادہ مِقدار 
سُوال : حق مہر کم اَز کم اور زیادہ سے زیادہ کتنا ہونا چاہیے ؟



________________________________
1 -    بخاری، کتاب الجنائز، باب احداد المراة علٰی غیر زوجھا، ۱ / ۴۳۲، حدیث : ۱۲۸۰ 
2 -    فتاویٰ رضویہ، ۱۱ / ۲۹۰ 
3 -    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۹۵