Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
24 - 30
	 ذَرىعے ہو گی ؟یاد رَکھیے ! اىسى نوکرى بھى جائز نہىں ہے جس مىں جماعت کے ساتھ  نماز پڑھنے سے منع کىا جاتا ہو یا وہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں رُکاوٹ بنتى ہو ۔ البتہ  اگر نوکری کسی  ایسے مقام پر ہے کہ جہاں کوئى اىسى مسجد نہىں ہے کہ جس میں  باجماعت نماز پڑھی جا سکے تو اس صورت میں اگر کسی نے وقت کے اَندر اَندر مکروہ وقت سے پہلے نماز  پڑھ لى تو کوئى گناہ نہىں ہے ۔   
کسی عزیز کے اِنتقال کے بعد شادی کب کی جائے ؟
سُوال : اگر شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد کسی عزیز کا اِنتقال ہو جائے تو پھر کتنے دِنوں بعد شادی کی جائے ؟ 
جواب : سوگ تىن دِن تک ہوتا ہے ۔ (1)لہٰذا تىن دِن کے بعد شادى کرنے مىں کوئى حَرج نہىں ہے البتہ ہمارے ىہاں لوگ چالىسوىں کے بعد شادی کرتے ہىں ۔  اگر تىن دِن کے بعد فوراً شادی کرىں گے تو خاندان مىں باتىں بنىں گى ، مَسائِل کھڑے ہوں گے اور گناہوں کے دَروازے کھلىں گے تو اس لیے  تھوڑا صبر کر لىا جائے ، مگر ایسا مَسئلہ نہىں ہے کہ اگر کسی کے رِشتہ دار کا اِنتقال ہوجائے تو وہ  تىن دِن کے اندر  شادى کر ہى نہىں سکتا ۔ اگر  کسى کى ماں یا باپ کا اِنتقال ہو گىا تو ایسی صورت  مىں چِہلم تک اِنتظار کرنا غالِباً مُعاشرے مىں بُرائىوں اور  خرابىوں 



________________________________
1 -    بخاری، کتاب الجنائز، باب احداد المراة علٰی غیر زوجھا، ۱ / ۴۳۲، حدیث : ۱۲۷۹دار الكتب العلمیة بيروت