Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
21 - 30
کیا جِنَّات چیزیں چُھپاتے ہیں؟
سُوال : بعض  اوقات گھر میں  چىزىں گم ہو جاتی ہیں اور  ملتى نہىں ہىں تو کىا جِنّات چىزىں بھى چُھپاتے ہىں ؟ 
جواب : جی ہاں!جِنّات چورىاں بھی  کرتے ہیں ۔ بعض اوقات جِنّات دوستی بھی  کرتے ہىں جىسا کہ بعض بابا جى لوگ جِنّات سے دوستى کرتے اور انہیں قابو میں رکھتے ہىں ۔ اگر جِنّات انہیں  پىسے اور چىزىں لا کر دىں گے تو ظاہر ہے  ىہ چورى کی ہوں گی ورنہ اور  کہاں سے لائىں گے ؟بعض اوقات گھروں میں پیسے کتنے ہی چُھپا کر رکھے جائیں غائِب ہو جاتے ہیں، دَرحقیقت شیطان جِن انہیں غائِب کرتے ہیں اور گھروالوں کو لڑواتے ہیں ۔  ایسی صورت میں خاص طور پر بہو پر اِلزام لگایا جاتا ہے کہ اِس چُڑیل نے پیسے چُرائے ہیں اور زیور اُٹھایا ہے حالانکہ اسے خواب میں بھی پیسوں کا پتا نہیں ہوتا  ۔ یُوں چیزیں غائِب ہونے پر تہمت لگ جاتی ہو گی اور گناہوں کا دَروازہ کُھل جاتا ہو گا، کبھی بیٹے پر اور کبھی بھائی پر اِلزام لگایا جاتا ہو گا کہ انہوں نے پیسے چُرائے ہیں ۔  یاد رَکھیے ! ہر بار پیسے وغیرہ جِن چُرائے یہ ضَروری نہیں کبھی ایسا بھی ہو تا ہو گا کہ واقعی کوئی اور پیسے چُراتا ہو  گا ۔  بہرحال اىک دَم کسی پر تہمت لگا دىنا کہ اس نے پیسے  چُرائے ہىں ىہ صحىح نہىں ہے جب تک کوئى واضح ثبوت یا قرىنہ نہ ہو، اور یہ کہنا بھی صحیح نہیں کہ اُس نے  چُرائے ہوں گے ۔