مکانِ عالیشان کس نے دیکھا ہے ؟اَلبتہ اس جگہ پر اَب ایک عمارت موجود ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں مکانِ عالیشان تھا ۔ حضرتِ سَیِّدَتُنا بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَبوا شریف کے مقام پر اپنے مَزارِ پُر اَنوار میں آرام فرما ہیں ۔
کیا مٹھائی جِنّات کی پسندیدہ غِذا ہے ؟
سُوال : لوگ کہتے ہىں کہ مٹھائى جِنّات کى پسندىدہ غِذا ہے کىا یہ صحیح ہے ؟
جواب : جِنّات ہڈىاں، کوئلے اور گوبر کھاتے ہىں ۔ (1) جِنّات جب ہڈیاں کھاتے ہیں تو انہیں ان میں چربی اور بوٹی کا Taste(یعنی ذائقہ)محسوس ہوتا ہے ۔ رہی بات مٹھائی کی تو ہم بچپن سے سنتے آ رہے ہىں کہ جِنّات مِٹھائی کھاتے ہیں ۔ اگر مٹھائى ان کی پسندیدہ غِذا ہوتی تو مٹھائى کى دُکان کس طرح باقى رہتى؟کیونکہ سارے جِن اتنے شرىف تو ہوتے نہیں کہ وہ اِنسانى رُوپ مىں آئیں اور مٹھائی خرىد کر لے جائىں ۔ میرا خیال ہے کہ اگر جنات مٹھائی خرىدنا شروع کردىں تو مٹھائی کا دَھندا اِتنا ہو کہ اىک ایک گلى مىں بارہ بارہ مٹھائى کى دُکانىں کُھل جائىں کیونکہ اىک رِواىت کے مُطابق اِنسانوں کے مقابلے میں ان کی تعداد نو گُنا ہے ۔ (2)
________________________________
1 - ابوداود، کتاب الطھارة، باب ما ینھی عنه ان یستنجی به، ۱ / ۴۸ ، حدیث : ۳۹ دار احیاء التراث العربی بیروت
2 - حضرتِ سیِّدُنا عَمرو بِکالیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : جب اِنسان کا ایک بچّہ پیدا ہوتا ہے تو جِنّات کے یہاں نو بچّے پیدا ہوتے ہیں ۔ (تفسير طبری، پ۱۷، الانبیاء، تحت الآية : ۹۶ ، ۹ / ۸۵، حدیث : ۲۴۸۰۳ دار الکتب العلمیة بیروت)