Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
18 - 30
کو تھوڑا ہوش آىا ہے اور اب ایسی غِذائىں مِلنا شروع ہوئی ہىں جو Artificial کھاد کى نہىں ہوتى ۔ قدرتی کھاد سے پیدا شُدہ چیزوں کے پیکٹ پرآرگینک لکھا ہوتا ہے لہٰذا جس سے ہو سکے تو وہ آرگینک اَناج اِستعمال کرے ۔ مگر مِعیاری کمپنى کی چیز لینے پر اِطمینان ہو گا ورنہ ممکن ہے کہ  قدرتی کھاد کی پیداوار کا صِرف لیبل لگا کر مَصنوعی کھاد والی تھما دیں کیونکہ بازار میں دھوکا دہی تو اب عام ہے ۔  مِعیاری کمپنیاں کاروبار چمکانے کے لیے ایسا دھوکانہیں کرتی ہوں گی  ۔ 
پینے کے صاف پانى کے بھى مَسائل ہىں ۔ بازار میں بکنے والے پانی منرل واٹر کی بھى قسمىں ہوتى ہىں ۔  ایک مىں چشمے کا پانى آتا ہے جو زیادہ مہنگا لیکن صحت کے لىے زیادہ نفع بخش ہوتا ہے  ۔ دوسرا مشىنوں سے فِلٹر کیا ہوا پانی ہوتا ہے مگر اصل اصل ہے  اور نقل نقل ہے ۔  
ننگے سَر گھومنا پِھرنا اور نماز پڑھنا کیسا؟ 
سُوال : کیا ننگے سر گھومنا پِھرنا گناہ ہے ؟  
جواب  : ننگے سَر گھومنا پِھرنا گناہ نہىں ہے ۔  پہلے لوگ بزرگوں کو دیکھ کر رُومال اوڑھ لیتے یا ٹوپی پہن لیتے تھے اور مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جیب میں ٹوپی رکھتے تھے ۔  اب ننگے سر نماز پڑھنے اور اِجتماع میں ننگے سر بیٹھنے کا رَواج ایک دَم بڑھ گیا ہے ۔  ایسے لوگوں کو ٹوکنا  نہىں چاہىے کہ سر ڈھانپ لو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ موقع ملتے ہی اِجتماع سے اُٹھ کر  چلے جائیں اور جو انہیں سُنَّتوں بھرے اِجتماع