سے کھانا لذیذ ہو جاتا ہے جس کے سبب بندہ زیادہ کھاتا ہے اور زىادہ کھانے کے نُقصانات ہوتے ہىں ۔ پھر رہا بازاری اَچار تو اس کے ناقِص ہونے پر کىا بات کی جا سکتی ہے ؟ بازارى اور کون سی چىز اچھى ہوتى ہے ؟بازار میں تو ہر اىک کمانے کے لیے بىٹھا ہے ۔ اَچار بنانے میں وہ تو وہى چىز اِستعمال کرے گا جو اسے زىادہ سے زىادہ مالى طور پر نفع دے ۔ یہ جنرل بات کر رہا ہوں ورنہ اىسے بھى خوفِ خُدا والے لوگ ہوں گے جو عُمدہ چىزىں سَستى بىچتے ہوں گے مگر اىسوں کى تعداد آٹے مىں نمک کے برابر ہو گی ورنہ تو آج کل چاروں طرف لوٹ مار کا ماحول ہے ۔ پھر بازار میں کُھلے اَچار ہوتے ہىں، دھول مٹى اُڑ کر جب ان پر آتی ہے تو دُکاندار تىل کا چمچ اُنڈىل کر دوبارہ چمکا دیتے ہیں لہٰذا بازارى اَچار کھانا تو دَرکنار صِرف چکھنا بھی خطرناک ہوتا ہے ۔ اِسی طرح بازار کی اور بھی جو چىزىں کھلی ہوتى ہىں سب کا بُرا حال ہے ۔ اچھا اَچار گھر میں بنایا جا سکتا ہے ۔ (1)
مَصنوعی کھاد اور قدرتی کھاد کی پیداوار
اب تو جو زمىن سے پىداوار نکلتى ہے Artificial(یعنی مصنوعی)کھاد ہونے کے سبب ا س کا بھی بُرا حال ہے ۔ مجھے بہت پہلے اىک ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ کىنسر Artificial(یعنی مصنوعی)کھاد کا تحفہ ہے ۔ ان نُقصانات کو دیکھ کر اب لوگوں
________________________________
1 - گھر میں اَچار بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے ملفوظاتِ امیرِ اہلسنَّت قسط 21، بنام”مسلمان کے جوٹھے میں شِفا“کے صفحہ 38 تا 39 کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)