Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
16 - 30
	شے مىں اپنے اپنے حِساب سے حِس اورسمجھ ہوتى ہے ، جبھى تو قىامت کے دِن یہ چیزیں گواہىاں دىں گى ۔  
حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن سے کھجور اور دِیگر تبرکات لانا
کھجورىں چونکہ مدىنے شریف کا حصہ نہىں ہىں، یہ مدینے شریف میں مختلف شہروں سے آتى ہىں بلکہ اگر مدىنے شریف کى پىداوار ہوں تب بھى انہیں  لانے میں حَرج نہىں کہ وہ تو کھا لى جاتى ہىں ۔ اِسى طرح آبِ زَم زَم بھى لانے مىں کوئى حَرج نہىں ہے بلکہ ىہ تو تبرک ہے ، لوگ اسے وطن لے جاتے ہىں کسى عالِم نے آج تک منع نہىں کىا ۔  مىں نے نہ تو  کہىں پڑھا اور  نہ عُلَما سے سنا کہ آبِ زَم زَم لے جانا  منع ہے ۔ لہٰذا آبِ زَم زَم اور کھجورىں لانی چاہئیں ۔  اگر کوئی  خاکِ مدىنہ بھى لے آتا ہے تو اس کو بھى مَعَاذَاللّٰہ  بُرا بَھلا نہ کہا جائے ۔  
اَچار کے فَوائد اور نُقصانات
سُوا ل :  جو لوگ اَچار بنانے مىں ناقِص تىل اور اَشىا کا اِستعمال کرتے ہىں اور کہتے ہیں  کہ اس کے بغىر ذائقہ نہىں آتا تو ان کے بارے مىں آپ کىا اِرشاد فرماتے ہىں؟ نیز اىسى غِذائىں جن کے فَوائد اور نُقصانات دونوں ہوں تو ان کے کھانے مىں کىا اِحتىاط کرنى چاہىے ؟  
جواب :  اَچار کھانا جائز ہے مگر مىں نے طِب کى ایک کتاب مىں پڑھا تھا کہ اَچار کھانا اىسا ہے جىسے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارنا ۔  دوسرا  مَسئلہ یہ ہے کہ اَچار اور چٹنى ڈالنے