کىا وضاحت کروں؟ دُنىا جانتى ہے کہ دُنىوى پڑھا لکھا آدمى اپنے والدىن کے ساتھ کس طرح بَداخلاقى سے پیش آتا ہے ؟ جبکہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دِىنى تعلىم سے جو آراستہ ہو گا یا دِىنی و دُنىوی دونوں تعلیم پڑھا ہو گا تو وہ اپنے ماں باپ کا اَدب و اِحترام سمجھے گا اور اسے بجا لائے گا، ان کى خدمت اپنے لىے سعادت تَصَوُّر کرے گا اس لىے دارُالمدىنہ کا قیام بہت ضَرورى ہے ۔ مىرى خواہش ہے کہ ہر گلى مىں 12 دارُالمدىنہ کھلىں، ىہ بطورِ مُبالغہ کہہ رہا ہوں لیکن حقیقت میں دارُ المدینہ کی اتنى ضَرورت ہے ۔
حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن سے مٹی اور کنکر لانا
سُوا ل : حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن سے مُقَدَّس مٹى لانا دُرُست نہىں ہے تو پھر حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن سے آبِ زَم زَم، کھجورىں اور دِىگر چىزىں لانا کىسا ہے ؟(کرناٹک ہند سے سُوال)
جواب : ایسا کہنا کہ مَکَّۂ مُکَرَّمَہ و مَدىنۂ مُنَوَّرہ زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً کى مٹى لانا دُرُست نہىں یہ صحیح نہىں ہے ۔ مدىنے شرىف کى مٹى کے بارے مىں عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے مختلف اَقوال ہىں ۔ بعض عُلَما لانے کى اِجازت دىتے ہیں جبکہ بعض عُلَما منع کرتے ہیں لیکن اگر کوئى خاکِ مدىنہ یا کنکر اپنے وطن مىں لے آتا ہے تو یہ ناجائز نہىں ہے ۔ جو عُلَما منع کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ خاکِ مدینہ مدىنے شریف کى زمىن کا ایک حصہ اور جُزو ہے لہٰذا اسے مدىنے شریف سے جُدا نہ کیا جائے کىونکہ اس مٹی کو مدىنے کى جُدائى کے سبب تکلىف ہوتى ہے ۔ ہر