Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
13 - 30
	کسى کو روکتے ہو؟ہر ایک کی  اپنى مَرضى ہے جو چاہے کرے ۔ ہر ایک اپنى قبر مىں جائے گا ۔ اِس بارے مىں کچھ  مَدَنى پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔  
جواب : اگر بُرائی دیکھ کر سب منع کرنا چھوڑ دىں گے تو تباہى مچ جائے گى، مَساجد بھى خالى ہو جائىں گى لہٰذا بُرائی دیکھ کر اس سے منع کرنا  چاہىے کہ نىکى کى دعوت دىنا اور بُرائی سے منع کرناثواب کا کام ہے ۔  مَدَنی چینل کا جو آغاز کیا گیا ہے یہ آمدنى کے لیے نہىں ہے ، نہ مىرى کوئى تنخواہ ہے بلکہ مبالغتاً عرض کر رہا ہوں کہ مىں مَدَنى چىنل کا پانى بھى نہىں پىتا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی چینل بلکہ پورى کى پورى دعوتِ اسلامى اسى مقصد کے لىے بنى ہے کہ لوگوں کو بُرائىوں سے بچا کر نىکىوں پر لگایا جائے  ۔ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے والا کام سبھی کو  کرنا چاہیے کہ ىہ ثوا ب اور دَرَجات کی بلندی کا سبب ہے ۔ اگر بىٹا نیکی کی دعوت دیتا اور بُرائی سے منع کرتا ہے تو ماں باپ کو اس کی حوصلہ افزائى کرنی چاہیے تاکہ وہ مزىد اچھے طریقے سے یہ  کام کرے ۔  یاد رَکھیے ! اگر کوئى بُرائى کررہا ہے اور دىکھنے والے کا غالِب گمان  ہے کہ اگر مىں اسے  منع کروں گا تو ىہ مان جائے گا تو اِس صورت میں بُرائی سے منع کرنا واجب ہو جائے گا، اگر منع نہىں کرے گا تو گناہ گار ہو گا ۔  (1)
بُرائی سے روکنے میں نَرمی اِختیار کیجیے 
نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے والا کام  نَرمى اور حُسنِ اَخلاق سے



________________________________
1 -    بہارِ شریعت، ۳ / ۶۱۵، حصہ : ۱۶