Brailvi Books

قسط28:سالگرہ منانے کا طریقہ
10 - 30
	مىں لے جاتے ہىں  حالانکہ حدىثِ پاک مىں اىسوں کو دَىُّوث فرمایا گىا ہے ۔  
دُولہا اور دُلہن کواسٹیج پراکٹھے بٹھانا 
سُوا ل : ولىمے کے موقع پر دُولہا اور دُلہن کو اکٹھے اسٹىج پر بٹھاىا جاتا ہے ، اس کى شرعاً کىا حىثىت ہے ؟ 
جواب : دُولہا دُلہن کو عوام کے سامنے اسٹىج پر اکٹھے بٹھانا اپنى شَرم و حىا کى دَھجىاں اُڑانا ہے ۔  اگر دُلہن مَعَاذَاللّٰہ بے پَردہ بٹھائى جاتى ہے تب تو ىہ  خاص بَدنگاہى کا موقع ہوتا ہے اور اىسے موقع پر شىطان بھرپور وار کرے گا، ظاہر ہے کہ یہ حرام اور جہنم مىں لے جانے والا کام ہے ۔  پہلے تو دُولہا دُلہن کے فوٹو کی فرىم گھر مىں لگا دی جاتی تھی مگر اب تو بہت کچھ بڑھ گىا ہے ، ممکن ہے کہ اب تو سوشل مىڈىا پر بھى دِکھاتے ہوں ۔  ىہ سب دَىُّوث بنانے والے کام ہىں ۔ اللہ پاک مسلمانوں کو عقلِ سلىم عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   
کیا منجن اور ٹوتھ پیسٹ سے مِسواک کی سُنَّت ادا ہوگی؟
سُوا ل : منجن ىا ٹوتھ  پىسٹ سے بھى دانت صاف ہو جاتے ہىں اور مِسواک سے بھى دانت صاف کرنے ہوتے ہىں تو کىا منجن اور ٹوتھ  پىسٹ سے مِسواک کى سُنَّت ادا ہو جائے گى؟ 
جواب : منجن اور ٹوتھ پىسٹ سے مِسواک کى سُنَّت ادا نہىں ہو گى ۔  مِسواک مَخصُوص