Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
30 - 30
لگانے سے  کىا نماز ہو جائے گى؟(مَرکز الاولیا لاہور سے سُوال)  
جواب : نماز مىں دونوں پاؤں کى دَسوں اُنگلىوں کا پىٹ زمىن پر لگے اور ىہ مُڑ کر قبلہ رُخ ہو جائىں ىہ سُنَّت ہے ، دونوں پاؤں کى اکثر (یعنی آدھے سے زیادہ)مثلاًدَس مىں سے چھ اُنگلىوں کا پىٹ زمىن پر لگنا  واجِب ہے اور کم از کم اِن دَسوں مىں سے اىک اُنگلى کا پىٹ زمین پر لگنا فرض ہے ۔ (1)  جب فرض ادا نہىں ہوتا تو نماز نہىں ہوتى، واجب ادا نہىں ہوتا تو نماز مکروہِ تَحرىمى ہوتى ہے اور  سُنَّت ادا نہ ہونا ىہ بھى اچھى بات نہىں ہے ۔ (2)  
کفن کو آبِ زَم زَم سے دھو کر رکھنا کیسا؟ 
سُوال : کئی لوگ کفن کو آبِ زَم زَم سے دھو کر اپنے والدین وغیرہ کے لیے  گھر مىں رکھ لىتے ہىں کىا ىہ دُرُست ہے ؟   
جواب : کفن کو آبِ  زَم زَم سے دھو کر اپنے اور والدین وغیرہ کے لیے رکھنا  جائز ہے ۔ 
اِیمان میں صَبر کی اَہمیت
                اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المرتضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ  وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے  اِرشاد فرمایا : اِیمان میں صَبر کی وہ اَہمیت ہے جیسے جسم میں سَر (Head) کی، اس کا اِیمان (کامل)نہیں جو بے صبری کا مُظاہرہ کرتا ہے ۔ (حلیة الاولیا، علی بن ابی طالب، ۱ / ۱۱۷، رقم : ۲۳۴ دارالکتب العلمیة  بیروت)


________________________________
1 -    فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۳۷۶ ماخوذاً  
2 -    فتاویٰ رضویہ، ۷ / ۳۰۶ ماخوذاً