Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
29 - 30
روزانہ20 بار دُعا کرنا واجِب ہے 
سُوال :  کىا روزانہ 20 بار دُعا کرنا واجِب ہے ؟ 
جواب : روزانہ 20بار دُعا کرنا فىضانِ سُنَّت مىں واجِب لکھا ہے ۔  سورۂ فاتحہ دُعا ہے ، جو پانچوں وقت کى نماز پڑھتا ہے تو اس کا یہ واجب خود ہى ادا ہوجاتا ہے کہ  کئى بار وہ دُعا کرتا ہے ۔ (1) 
قبر پر مٹى بیٹھ کر ڈالنا افضل ہے یا کھڑے ہو کر؟
سُوال : قبر پر  مٹى بىٹھ کر ڈالنا  افضل ہے ىا کھڑے ہو کر ؟ 
جواب : قبر پر مٹى بىٹھ کر ڈالنا  افضل ہے ىا کھڑے ہو کر اِس بارے مىں کچھ پڑھا نہىں ہے ۔  اَلبتہ دونوں ہاتھوں سے تین تین بار مٹى ڈالنا سُنَّت ہے ۔ (2)قبر پر مٹی ڈالتے  وقت بىٹھنے کى جگہ وہاں  ہو ىہ ضَرورى نہىں  کیونکہ اس وقت بھىڑ بھى ہوتى ہے ۔  بہرحال جس طرح سہولت ہو مٹی ڈال  سکتے ہیں ۔ قبروں پر پاؤں رکھنے اور بىٹھنے کى اِجازت نہیں ۔ (3)  
سجدے میں کتنی اُنگلیوں کا پیٹ زمین  پر لگنا فرض ہے ؟ 
سُوال :  نماز پڑھتے ہوئے سجدے مىں دونوں پاؤں کو جوڑ لىنے اور  اُنگلىاں زمىن پر نہ 



________________________________
1 -    فیضانِ سنت، باب آداب طعام، ۱ / ۲۱۷ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
2 -    تختے لگانے کے بعد مٹی دی جائے مستحب یہ ہے کہ سرہانے کی طرف دونوں ہاتھوں سے تین بار مٹی ڈالیں ۔  (بہارِ شریعت، ۱ / ۸۴۵، حصہ : ۴) 
3 -    ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳ / ۱۸۳ ماخوذاً