Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
28 - 30
چاندگرہن کے وقت عوام میں  مشہور غَلَط باتیں
سُوال :  چاندگرہن کے وقت حامِلہ عورت کے حوالے سے بہت سى باتىں مشہور ہىں کىا ىہ سچ ہىں؟
جواب : اىسا کچھ بھى نہىں ہے ۔ (1) 
دوخطبوں کے دَرمیان بیٹھنے کا حکم 
سُوال :  جمعہ کے دِن دو خطبوں کے دَرمىان جو بیٹھا جاتا ہے اس کى کىا وجہ ہے ؟(ىوٹىوب کے ذَریعے سُوال ) 
جواب : ىہ سُنَّت ہے ۔ (2)
اوقاتِ نماز  والی گھڑی پر لکھا گیا اِنتہائى وقت صحیح یا غَلَط ؟
سُوال : نماز کے اوقات والی گھڑی پر اِنتہائى وقت بھى لکھا ہوتا ہے کىا ىہ صحىح ہے ؟
جواب :  اِنتہائى وقت کے  معنىٰ آخرى وقت ہوتا ہے ۔  اگر واقعى کسى مُحتاط توقىت دان عالِمِ دِىن نے نماز کے اوقات فکس کىے ہوئے ہىں تو اِنتہائى وقت صحىح ہے لىکن اگر کسی نے وىسے ہى اپنے طور پرغَلَط  فکس کر  دئیے تو ظاہر ہے وہ غَلَط ہے ۔  



________________________________
1 -    شرح السنة للبغوی، کتاب الصلاة، باب صلاة الخسوف واطالتھا، ۲ / ۶۳۱، تحت الحدیث : ۱۱۳۰ مفھوماً دار الکتب العلمیة بیروت
2 -    مسلم، کتاب الجمعة، باب ذکر الخطبتین قبل الصلاة، ص۳۳۳، حدیث : ۱۹۹۵ دار الکتاب العربی بیروت