مسئلے کو اعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے فتاوىٰ رضوىہ مىں نقل فرمایا ہے ۔ (1)
اىک مَرتبہ کا دیا ہوا اِیصالِ ثواب دوبارہ دینا کیسا؟
سُوال : اىک مَرتبہ کسى کو دىا ہوا اِىصالِ ثواب دوبارہ دىا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب : اِس مىں عُلَما کا اِختلاف ہے ، بعض کے نزدیک دوبارہ دینے میں کوئى حَرج نہىں ہے اور دِیگر بعض کے نزدیک ایسا کرنا اگرچہ ناجائز نہیں مگر ایک بار کا دیا ہوا ثواب پھر دوبارہ دینا یہ بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن سے منقول نہىں کہ وہ بار بار ایسا کرتے ہوں اِس لىے بچنا چاہىے ۔
مَعَاذَ اللّٰہ کیا فرشتے تھک جاتے ہیں؟
سُوال : کىا زىادہ باتىں کرنے سے ہمارے کندھوں پر موجود فرشتے تھک جاتے ہىں؟ نیز وہ نىکى اور گناہ لکھتے ہىں ىا سب کچھ لکھتے ہىں؟
جواب : مَعَاذَ اللّٰہ اىسے جُملے نہیں بولنے چاہئیں ۔ فرشتے نہ تھکتے ہىں، نہ اُ کتاتے ہىں اور نہ ہی انہیں نىند آتى ہے ۔ (2)اور نہ ہی یہ کھاتے پىتے ہىں ۔ (3) فرشتے مَعصُوم ہیں ۔ (4)اللہ پاک نے انہیں جو کام سونپا ہے وہ کر رہے ہوتے ہىں ۔ (5)
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۲ / ۴۵۲
2 - کتاب العظمة لابی الشیخ الاصبھانی، صفة السموات، ص۲۰۱، حدیث : ۵۷۴ دار الکتب العلمیة بیروت
3 - تفسیرکبیر، القسم الثانی…الخ، الباب الثانی فی المباحث العقلیة…الخ ، صفة الملائكة، ۱ / ۸۵ دار احياء التراث العربی بيروت
4 - الشفا، الباب الاول، فصل فی القَوْل فی عصمة الْمَلَائِكَةِ، ۲ / ۱۷۴ دار الفكر بیروت
5 - تفسیر طبری، پ۱۴، النحل، تحت الآیة : ۵۰، ۷ / ۵۹۴ دار الکتب العلمیة بیروت