بولتے ہیں اور ایسے بہت سے اَلفاظ مُعاشرے میں رائج ہیں جو کہ جائز ہیں اَلبتہ جو ناجائز لفظ ہو گا تو اُسے بولنا ناجائز ہی رہے گا ۔
عذاب و ثواب رُوح اور جسم دونوں کے لیے ہے
سُوال : قبر میں عذاب رُوح کو دیا جاتا ہے یا جسم کو ؟(یوٹیوب کے ذَریعے سُوال)
جواب : قبر میں رُوح اور جسم دونوں کو ثواب و عذاب دیا جاتا ہے ۔ (1)
بیوہ عورت کو زکوٰۃ دینے کا شرعی حکم
سُوال : کىا بىوہ عورت کو زکوٰة دے سکتے ہىں؟
جواب : بیوہ عورت ہو یا شوہر والی، اگر وہ زکوٰۃ کی حقدار ہے تو اُسے زکوٰۃ دے سکتے ہیں ۔ (2)
آبِ زَم زَم سے وُضو کرنا کیسا؟
سُوال : آبِ زَم زَم سے وُضو کرنا کىسا ہے ؟(مدینۂ مُنَوَّرہ سے بذریعہ یوٹیوب سُوال)
جواب : اگر کوئی اور پانی میسر نہ ہو اور صِرف آبِ زَم زَم ہو تو نماز کے لیے آبِ زَم زَم سے وُضو کرنا ہو گا اور اس صورت میں تیمم کرنا جائز نہیں ۔ یاد رَکھیے !آبِ زَم زَم سے وُضو اور غُسل بِلا کراہت جائز ہے اور اِس میں کوئى حَرج نہىں ہے ، اس
________________________________
1 - بہارِ شریعت، ۱ / ۱۱۲، حِصَّہ : ۱
2 - جن لوگوں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے وہ یہ ہیں : (1)فقیر(2)مسکین (3)عامِل (4) رِقاب (5) غارِم(6)فِیْ سَبِیْلِ اللہ(۷)اِبن سبیل(یعنی مُسافر) ۔ (فتاویٰ ھندية، کتاب الزکوٰة، الباب السابع فی المصارف، ۱ / ۱۸۷)مزید تفصیل جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”فیضانِ زکاۃ “ کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)