Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
25 - 30
	 پىدا ہوتے ہوں گے ورنہ ہر کوئى اپنے اپنے گھر مىں قبرىں بنا کر بىٹھ جاتا ۔  بہرحال بچے کو قبرستان ہى مىں Proper(یعنی مُناسب) طرىقے سے دَفن کرنا چاہیے ۔ 
مُردہ بچے کے لیے غسل وکفن وغیرہ  کا اِہتمام کرنا کیسا ؟
سُوال : جو بچہ مُردہ پیدا ہوا کیا اُس کے لیے غسل ، کفن اور جنازے  کا اِہتمام کیا جائے گا؟ (1) 
جواب : جو بچہ مُردہ پیدا ہو اس کے لىے غسل، کفن اور  نمازِ جنازہ کى ضَرورت نہىں اُسے کپڑے میں لپیٹ کر قبرستان میں  گڑھا  کھود کر دَبا دیا جائے (2) قبرستان سے باہر اِدھر اُدھر نہ دبایا جائے ۔ 
اصل نام کے بجائے پیار والے نام سے پُکارنا کیسا؟
سُوال : مىرا جو  اَصل نام ہے اس سے پکارنے کے بجائے لوگ مجھے دوسرے نام سے پکارتے ہیں  جو پیار سے رکھا ہوا ہے اِس مىں کوئى ممانعت تو نہىں ہے ؟
جواب : اگر لوگ پىار سے اىسا نام  بولتے ہىں جو شَرعا ً ناجائز نہیں تو اِس میں کوئی حَرج نہىں ہے ، جىسے مىرا نام اِلىاس ہے اور میں اپنے ماں باپ کا سب سے چھوٹا بچہ ہوں مگر لوگ  مجھے باپا بولتے ہیں ۔ اِسی طرح مجھے بچپن میں گھروالے  پىار سے کوئى لفظ بولتے تھے جو شَرعاً جائز تھا ۔ یُوں ماں باپ بچوں کو پیار سے بہت کچھ



________________________________
1 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)  
2 -    بہارِ شریعت، ۱ / ۸۴۱، حِصَّہ  : ۴ ملخصاً