Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
21 - 30
مسجد کو بَدبو سے بچائیے 
سُوال : اگر بتی جَلانے کے لیے ماچس کی تیلی مسجد میں جَلانا کیسا؟(جانشینِ امیرِ اہلسنَّت کا سُوال) 
جواب : ماچس کی تیلی میں چونکہ بَدبو ہوتی ہے تو اس سے اگربتی وغیرہ جَلانی ہو تو مسجد سے باہر اتنی دُور جا کر جَلائیں جہاں سے  اس کی بُو مسجد میں نہ آ سکے کیونکہ مسجد میں بَدبو لانا منع ہے ۔  مسجد کے باہر ایسی جگہ بَدبو ہونا جہاں سے مسجد میں بَدبو پہنچے یہ بھی منع ہے لہٰذا اِس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے ۔ (1) بعض لوگوں کے پسینے میں ایسی سخت بَدبو ہوتی  ہے جس کی وجہ سے ان کے برابر میں کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے خُصُوصاً گرمیوں میں، اِس کے باوجود وہ مسجد میں آ جاتے ہیں حالانکہ ایسوں کو اِس حالت میں مسجد میں آنا جائز نہیں ہے ، ان کو بَدبو دور کر کے مسجد میں آنا  ہو گا ۔  
مُنہ میں بَدبو ہونے کی حالت میں مسجد آنا؟ 
یوں ہی تین تین دِن کے لیے تَربیتی اِجتماعات میں عالَمی مَدَنی مَرکز  فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں آنے والے اِسلامی بھائی اور وہ اسلامی بھائی جو اِعتکاف کرتے ہیں اگر یہ اِحتیاط نہ کریں تو ان کے مُنہ میں بَدبو ہو جاتی ہے ۔  گھر میں تو  اپنے مُنہ کی کچھ نہ کچھ صفائی کر لیتے ہوں گے لیکن مسجد میں رہتے ہوئے مُنہ کی صفائی میں کچھ دُشواری ہوتی ہے ، پھر رَش بھی ہو تو یہ مُعاملہ اور مشکل ہو جاتا



________________________________
1 -   فتاویٰ فیض الرسول ، ۲ / ۳۶۰-۳۷۲ ماخوذاً شبیر برادرز مرکز الاولیا لاہور