Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
2 - 30
 وہاں چوری کیا ہوا مال ہی بِکتا ہوجبھی تو اس کو چور بازار کہا جا رہا ہے ۔ (1) 
عِدَّت ختم ہونے پر عورت کو مسجد لے جانا؟
سُوال : جب عورت کى عِدَّت ختم ہوتى ہے تو بعض لوگ اس کو گھر سے نکالتے ہى سب سے پہلے مسجد کى طرف لے کر جاتے ہىں ۔ اس کو نئے کپڑے پہنائے جاتے ہىں اور عزىز و اقارب اس کى دَعوت کرتے ہىں ۔  شرىعت مىں اىسا کرنا کىسا ؟ نیز اگر اس کى دِل جوئى کى نىت سے دَعوت کا اِہتمام ہو تو اس عمل سے  ثواب کى اُمّىد کى جا سکتى ہے ؟ 
جواب : عِدَّت جب مکمل ہو گئى تو اب عورت کے لیے زىنت اور  گھر سے نکلنے کى اِجازت ہو گئی ۔ (2)لىکن یاد رہے کہ گھر سے نکلنے کے متعلق شرىعت کى دِیگر قُىُودات اب بھی ختم نہىں ہوئىں ۔ عِدَّت ختم ہونے کا مطلب ہرگز یہ  نہیں کہ اب عورت کے لىے باہر نکلنا ضَرورى ہو گیا ہے کہ اب باہر نکلے ہى نکلے ۔  عورت کے تو معنىٰ ہى چُھپانے کى چىز ہے ، لہٰذا اسے گھر مىں ہى رہنا چاہىے ۔  چادر اور چار دىوارى کا حکم جو شَرىعت نے اسے دىا ہے اسے قبول کرنا چاہىے ۔ عِدَّت ختم ہونے پر اسے مسجد کی طرف لے جانا یا ممکن ہے بعض جگہ مسجد کے اندر بھی لے جاتے ہوں تو



________________________________
1 -    اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں  : چوری کا مال دانِستہ (یعنی جان بوجھ کر ) خریدنا حرام ہے بلکہ اگر معلوم نہ ہومَظْنُوْن (یعنی مشکوک)ہو جب بھی حرام ہے ۔  
(فتاویٰ رضویہ، ۱۷ / ۱۶۵ رضا فاؤنڈیشن مَرکز الاولیا لاہور)  
2 -    فتاویٰ رضویہ، ۲۳ / ۴۸۳ ماخوذاً