Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
19 - 30
	 اِجازت نہیں دی ان میں دُرُودِ پاک نہیں پڑھیں گے ۔  
آبِ زَم زَم مِلا پانی کب کھڑے ہوکر پیا جائے ؟
سُوال : اگر آبِ زَم زَم کسی دوسرے پانی میں  شامل کر لیا جائے تو اُسے  کھڑے ہوکر پیا جائے گا یا بیٹھ کر؟ نیز اس پانی کی اب وہی تاثیر ہو گی جو آبِ زَم زَم کی ہے ؟ (مَرکز الاولیا لاہور سے سُوال) 
جواب : اگر آبِ زَم زَم کی مِقدار  زیادہ ہو اور سادہ پانی کی مِقدار کم اور ان  دونوں کو مِلا لیا جائے تو اس پانی  کو کھڑے کھڑے پی سکتے ہیں اور اگر آبِ زَم زَم کی مِقدار کم ہو اور سادہ پانی کی زیادہ جیسے ایک بوتل پانی میں چند قطرے آبِ زَم زَم کے شامل کر دئیے جائیں تو اس کو بیٹھ کر پئیں گے ۔  رہی بات آبِ زَم زَم  کی تاثیر کی تو چاہے بہت بڑا کولر ہو یا ٹینک اگر اس میں ایک قطرہ بھی آبِ زَم زَم کا ڈال دیا جائے تو اس پورے کولر اور ٹینک میں اس کی بَرکت آجائے گی لیکن اس کو بیٹھ کر ہی پینا ہو گا ۔   
کیا زندہ شخص کی طرف سے حج بَدل کر سکتے ہیں؟ 
سُوال : کیا زندہ شخص کی طرف سے حج بَدل کر سکتے ہیں؟ (فیس بُک کے ذَریعے سُوال) 
جواب : زندہ شخص کی طرف سے حج بَدل کرنے کے حوالے سے ایک مَشورہ پیشِ خِدمت ہے کہ اگر کسی کی طرف سے حج بَدل کروانا ہو تو کسی بھی عاشقِ رَسُول مفتی صاحب سے راہ نُمائی لیے بغیر ہرگز مَت کروائیے گا وَرنہ ایسی غَلَطیاں ہوں