Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
18 - 30
رہے ہوتے ہیں ایسی صورت  میں جو لوگ نیچے والے فلور کی پہلی صَف میں نماز پڑھیں گے تو کیا ان کو بھی وہی فضیلت ملے گی جو اوپر والی پہلی صَف میں شامل ہونے والوں کو ملے گی؟ (رِیکارڈ شُدہ سُوال) 
جواب : پہلی صَف  کا دَرَجہ اسی کو دیا جائے گا جو عین امام کے پیچھے ہو گی ۔ (اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک مفتی صاحب نے   فرمایا : ) پہلی صف امام کے پیچھے والی اس صَف کو کہا جاتا ہے جو امام کے بالکل پیچھے سے شروع ہوتی ہے ۔ اِس کے عِلاوہ جو لوگ دوسری کسی مَنزل میں ہوں گے وہاں صَفیں الگ شُمار ہوں گی ۔   
کیا بارش میں پڑھنے والا دُرُود شریف مَخصُوص ہے ؟
سُوال : کیا اولے دیکھ کر بارش والا دُرُود شریف پڑھ سکتے ہیں؟ ( جامعۃُ المدینہ جیفلون بنگلہ دیش سے سُوال) 
جواب : کوئی ایسا دُرُود شریف تو نہیں دیکھا جو بارش کے ساتھ ہی مَخصُوص ہو البتہ بارش کے موقع پر ہمارے ہاں یہ دُرُود شریف پڑھاجاتا ہے  : ”اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ قَطَرَاتِ الْاَمْطَارِ یعنی اے اللہ!ہمارے آقا محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  پر اتنے دُرُود ہوں جتنے بارش کے قطرے ہیں ۔ “مگر یہ دُرُود شریف بارش کے ساتھ مَخصُوص نہیں ہے اس کے عِلاوہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔  اولے پڑ رہے ہوں تب بھی پڑھا جائے اور زور دار دھوپ ہو تب بھی پڑھا جائے اس میں کوئی حرج نہیں ۔ اَلبتہ وہ مَواقع جن میں شریعت نے دُرُود شریف پڑھنے کی