تو اس سے ماں باپ راضی ہوں گے ۔ اِس کے بَرعکس جو اپنے ماں باپ کی نافرمانی کرے ، ان سے لڑائی جھگڑا کرے ، ان کو بُرا بَھلا کہے ، ان کو آنکھیں دِکھائے اور ان کی بات نہ مانے تو وہ اس سے ناراض ہوں گے ۔ لہٰذا اپنے ماں باپ کو ناراض کرنے والے کاموں سے بچتے ہوئے انہیں خوش رکھنے والے کام کرنے چاہئیں ۔
رات میں جھاڑو دینا تنگدستی کا سبب ہے مگر گناہ نہیں
سُوال : رات میں جھاڑو دینا تنگدستی کے اَسباب میں شمار کیا گیا ہے اور صَفائی کو نِصف اِیمان فرمایا گیا ہے ، اگر دِن میں کسی وجہ سے صَفائی نہ کی گئی ہو جیسے گھر والے شادی یا کسی تَقریب میں گئے ہوئے ہوں تو کیا وہ رات میں گھر کی صَفائی کرنے کے لیے جھاڑو نہ دیں؟(SMSکے ذَریعے سُوال)
جواب : اگرچہ بعض بزرگوں نے رات میں جھاڑو دینے (اور کپڑے سے جھاڑو دینے ) کو تنگدستی کے اَسباب میں شُمار کیا ہے ۔ (1) مگر اسے ناجائز کسی نے بھی نہیں کہاکہ رات میں جھاڑو دینا گناہ قرار پائے لہٰذا رات میں جھاڑو دینا شَرعاً جائز ہے ۔
زیادہ فلور والی مسجد میں پہلی صَف کونسی ہوگی؟
سُوال : بعض مَساجد چند فلور پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں نیچے بھی نماز پڑھنے کی تَرکیب ہوتی ہے اور اوپر بھی، بعض اوقات امام صاحب اوپر والے فلور پر جماعت کروا
________________________________
1 - تعلیم المتعلم طریق التعلم، ص۱۲۴ بابُ المدینه کراچی