Brailvi Books

قسط27: چور بازار سے چیزیں خریدنا کیسا؟
13 - 30
	 ممانعت کا مىں نے کہیں پڑھا نہىں ہے ۔  چھىنک کے متعلق لکھا ہے کہ چھىنک مىں آواز بلند کرنا حَماقت ہے ۔ (1)جماہی شىطان کى طرف سے ہے ۔ لہٰذا جماہی مىں بھی آواز پَست کرنے کے لیے کوشش کرے مثلاً مُنہ پر اُلٹا ہاتھ رکھ لے ىا اوپر کے دانتوں سے نچلے ہونٹوں کو دَبا لے یا یہ تَصَوُّر باندھے کہ اَنبىائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو کبھى بھى جماہی نہىں آئى ۔ (2) 
حاجی اصلی شیطان کو پتھر مارتے ہیں یا نقلی کو؟
سُوال : اگر اصل شیطان مکہ شریف میں ہے جس کو حاجی پتھر مارتے ہیں تو ہمارے ساتھ کون سا شیطان ہے ، کیا اصلی اور نقلی شیطان بھی ہوتے ہیں؟
جواب : مَکَّۂ مُکَرَّمَہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً  میں جہاں شیطان کے نام سے سُتُون بنا ہوا ہے وہ سُتُون شیطان نہیں ہے بلکہ وہ ایک واقعے کی یاد کے طور پر بنایا گیا ہے ۔  حضرتِ سَیِّدُنا اِبراہیم اور حضرتِ سَیِّدُنا اِسماعیل عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اس مقام پر شیطان نے ذَبح سے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس کو کنکریاں ماری تھیں ۔ (3)اس ادا کو یادگار کے طور پر حج میں باقی رکھا گیا ہے ۔  سُتُون بعد میں بنائے گئے تھے جو بَرسوں برقرار رہے مگر اب اس مقام پر



________________________________
1 -    ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹ / ۶۸۴ دار المعرفة بيروت 
2 -    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۳۱۸-۳۱۹ ملخصاً 
3 -    مستدرک  حاکم، کتاب المناسک، باب رمی الجمار، ۲ / ۱۲۲، حدیث : ۱۷۵۶ ماخوذاً  دار المعرفة  بیروت