رہئے اِنْ شَآءَاللّٰہ اِس طرح بھى عبادت کى طرف دِل مائِل ہو جائے گا ۔
نابالغ کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟
سُوال : کیا نابالغ کے پىچھے نماز پڑھى جاسکتى ہے ؟
جواب : نابالغ کے پىچھے ، نابالغ نماز پڑھ سکتا ہے ۔ (1)بالغ کى نماز نابالغ کے پىچھے نہىں ہوتى ۔ (2)
اللہ پاک کو سخی کہنا کیسا؟
سُوال : اللہ پاک کو دُعا مىں سخى کہنا کىسا ہے ؟ (SMS کے ذَرىعے سُوال)
جواب : دُعا اور دُعا کے عِلاوہ بھی اللہ پاک کو سخى کہنا منع ہے ۔ اللہ پاک کو سخی کہنے کے بجائے ”جَوَاد“ کہنا چاہىے ۔ (3)ہاں! پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو سخى کہہ سکتے ہىں ۔
مسجد میں بلند آواز سے ڈکار لینا کیسا؟
سُوال : کچھ لوگ مسجد میں بلند آواز سے ڈکار لىتے ہىں، اىسا کرنا کىسا ہے ؟
جواب : مسجد ہو ىا غىرِ مسجد، ڈکار کى آواز کوشِش کر کے کم کرنى چاہىے ۔ (4) لىکن اگر کسى نے مسجد مىں زور سے ڈکار لى ىا بے اِختىار نکل گئى تو اس کے تعلق سے
________________________________
1 - فتاویٰ هندية، کتاب الصلاة، الباب الخامس، الفصل الثالث فی بیان من یصلح اماما لغيره، ۱ / ۸۵
2 - در مختار، کتا ب الصلاة، باب الامامة، ۲ / ۳۸۷ ملخصاً
3 - فتاویٰ رضویہ، ۲۷ / ۱۶۵
4 - ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۳۱۸ مكتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی