بھی یہ کتاب بہت مُفید ہے ۔ اسے پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بہت سارے سُوالات کے جوابات مِل جائىں گے ۔
بچوں کی جیب خرچی سے انہیں چیزیں دِلوانا
سُوال : جو پىسے بچوں کو خرچى مىں ملتے ہىں تو کىا ان پىسوں سے بچوں کے اِستعمال کى چىزىں لے سکتے ہىں؟ (فیس بک کے ذَریعے سُوال)
جواب : بچوں کو ہر بار جیب خرچی دىنا کوئى فرض نہىں ہے لہٰذا جیب خرچى دىنے کے بجائے اس کے کام کى کوئی چىز لے لى جائے تو یہ بھی دُرُست ہے جیساکہ بعض والدین بچے کو پیسے دینے کے بجائے اس کى پسند کى چىزىں دِلوا دیتے ہیں ۔ اگر بچے کے پىسے باپ یعنی سرپرست کے پاس رکھے ہیں تو وہ ضَرورتاً انہیں بچے پر خرچ کر سکتا ہے ۔(1)
کیا مُردوں کو لوگ بَرہنہ نظر آتے ہیں؟
سُوال : مُردوں کو قبر پر آنے والے لوگ بَرَہنہ نظر آتے ہىں ، کىا ىہ بات سچ ہے ؟
جواب : قبر والوں کو آنے والے بَرَہنہ یعنی ننگے نظر آتے ہیں ىہ لوگوں کى طرف سے پھیلائی ہوئی بات لگتی ہے ۔ میں نے کہیں بھی ایسا پڑھا نہىں ہے اور بظاہر یہ بات دُرُست بھی معلوم نہیں ہوتی اس لیے کہ بارگاہِ رِسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مىں ان کے غُلام حاضِر ہوں، اَولىائے کِرام کى بارگاہ مىں ان کے
________________________________
1 - الجوھرة النیرة، کتاب النفقات، الجزء الثانی، ص۱۱۵باب المدینه کراچی