اس میں بہت سے طوىل مَضامىن ہوتے ہیں ، ممکن ہے کہ غیر مُسلِم کو جب سمجھ نہ پڑے تو اُ کتا کر رکھ دے لہٰذا غیر مُسلِم کو قرآنِ پاک دینے کے بجائے عُلَمائے اہلسنَّت کى اِسلام کی حقانیت کے عُنوان پر لکھی گئی کُتُب دى جائیں ۔ ان کُتُب مىں قرآنِ پاک اور اَحادىثِ مُبارَکہ کے حوالے ہوتے ہىں ۔ اِس لىے حکمتِ عملى ىہى ہے کہ اِبتدا سے اس کو لىا جائے اور چھوٹی کتابیں اسے پڑھنے کے لیے دی جائیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامى کی بَرکت سے آئے دِن غىر مُسلِم اِسلام قبول کرتے ہىں تو ان کے لىے باقاعدہ ایسی کُتُب کی تَرکىب بنائی گئی ہے جو انہیں اِبتدا میں پڑھنے کے لیے دی جائیں ۔
(رُکنِ شُوریٰ نے فرمایا : ) اِس موضوع پر ایک بہت خوبصورت کتاب بنام ”Wellcome To Islam “ہے ۔ یہ بہت شاندار کتاب ہے ، جسے کئى غىر مسلم پڑھ کر اِسلام کى طرف مائِل ہوئے ۔ نئے نئے مسلمان ہونے والوں کے دماغ مىں بہت سارے سُوالات ہوتے ہىں کہ اب مىں نے شروعات کہاں سے کرنی ہے ؟ پہلے کىا کرنا ہے ؟ اِسلام کے بارے مىں بھی کچھ سُوالات ان کے ذہنوں مىں ہوتے ہىں تو ان مَسائل کے حل کے لیے یہ بہترین کتاب ہے ، جو اُردو اور انگلش دونوں زبانوں میں دَستیاب ہے ۔ اُردو مىں اس کا نام ”اِسلام کے بنىادى عقىدے “اور انگلش مىں”Wellcome To Islam“ہے ۔ دونوں کتابىں دعوتِ اسلامى کى وىب سائىٹ پر موجود ہىں ۔ عام مسلمانوں کے لیے