Brailvi Books

قسط26: بچوں کی ضِد ختم کرنے کا وَظیفہ
33 - 36
 دیں تاکہ ”نہ رہے بانس نہ بجے بانسری “نہ سگرىٹ کى عادت ہو گی اور  نہ Drugs(یعنی منشیات)  کى طرف جائىں گے  ۔  
	(اِس پر امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فرمایا : )کئی اور چیزیں بھی ایسی ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ نقصان دہ ہیں ۔ مىں نے اىک مُلک مىں دیکھا ہے کہ پاپے کے پىکٹ پر دِل بنا ہوتا ہے اور لکھا ہوتا ہے  : Low Risk(یعنی معمولی خطرہ) ۔  ایک اسلامى بھائى نے بتاىا کہ چھالىوں کے پىکٹ پر بھى ایسا نشان بنا ہوتا ہے کہ اس کے ذَریعے مُنہ کا کىنسر ہو سکتا ہے ۔  یہ آج کل ٹرىنڈ چل پڑا ہے ، اس سے ان ممالک کى حساسىت کا بھی پتا چلتا ہے ۔  بہرحال جو بھى نقصان دہ چىزىں ہىں ان سے ہم سب کو بچنا چاہىے ۔  
کافر کو متأثر کرنے کے لیے کون سی کتاب دی جائے ؟
سُوال : مىری ایک غیر مُسلِم سے اِسلام کے بارے مىں بات ہوئی  تو وہ کافی Impressed (یعنی متأثر) ہوا اور اِسلام کی کافى چىزوں کو Accept(یعنی قبول) کیا ۔  اس نے قرآنِ پاک پڑھنے کے لىے Translation(یعنی ترجمہ)مانگا ۔  یہ اِرشاد فرمائیے کہ غیر مُسلِم کو قرآنِ پاک کا کون سا حصہ پڑھنے کے لیے بتایا جائے جو اس کے لىے زىادہ اہم ہو؟(آسٹرىلىا سے سُوال)
جواب : قرآنِ کرىم سے پڑھ کر سمجھنا سب کے بس کا روگ نہىں ۔  اىک مسلمان بھی قرآنِ کرىم کا تَرجمہ پڑھ کر سب کچھ نہیں سمجھ پاتا تو  غیر مُسلِم کیسے سمجھے گا؟