Brailvi Books

قسط26: بچوں کی ضِد ختم کرنے کا وَظیفہ
32 - 36
سگریٹ نوشی سے پیسے کی بَربادی
	سگریٹ نوشی سے پیسے کی بھی بَربادی ہے لہٰذا اپنے پىسوں کو بچانا چاہیے ۔ اگر کسی کو بولا جائے کہ 50 کے نوٹ کو آگ لگاؤ تو  کبھی نہىں لگائے گا لیکن سگریٹ نوشی کی صورت میں پىسے بھى ضائع ہو رہے ہىں اور طبىعت بھى خراب ہو رہى ہے اور نتیجے میں کوئی اس کا Benefit(یعنی فائدہ) بھی نہىں ۔  ىہ ایسی پروڈکٹ ہے جس مىں بنانے والے پر قانوناً لازم ہوتا ہے کہ اس پر لکھے : مىرى پروڈکٹ اِستعمال کرنے سے آپ مَر سکتے ہیں، آپ کو کینسر ہو سکتا ہے ۔ سگریٹ کی ڈبیہ پر یہ لکھتے بھی ہیں کہ  اس سے مُنہ کا کینسر ہو سکتا ہے لیکن لگتا ہے کہ کمپنی والوں کو بھی پتا ہے کہ ڈِبىہ پر جو چاہے لکھ دو، اىک بار کسی کو سگریٹ نوشی کی لَت پڑ گئی تو اس نے چھوڑنی نہىں ہے ۔  
منشیات کی اِبتدا سگریٹ نوشی سے ہوتی ہے 
ىہ بات تجربے کى بنىاد پر کہہ سکتے ہیں کہ عموماًجو Drugs(یعنی منشیات)کے عادى بنتے ہىں ان کى پہلى سىڑھى ہى سگرىٹ ہوتی ہے کىونکہ سگرىٹ پىنے والے کے پاس ہى پھر Drugs(یعنی منشیات) کى سگرىٹ آتى ہے ۔  جتنے بھی بڑے نشے ہیں ان کے لیے فرسٹ اسٹپ سگریٹ نوشی بنتی ہے لیکن اب تو چھوٹے چھوٹے بچے سگرىٹ کے عادى بن گئے ہىں ۔  اللہ کى پناہ! اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے ۔  مىرى مَدَنى اِلتجا ہے کہ سگریٹ نوشی کو تَرک کر