Brailvi Books

قسط26: بچوں کی ضِد ختم کرنے کا وَظیفہ
30 - 36
سگریٹ کے دھوئیں سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہوتو...؟
سُوال : اگر رىل گاڑى ىا دِىگر جگہوں پر سگرىٹ پىنے سے دوسروں کو تکلىف ہوتى ہو تو کىا ىہ دِل آزارى کے زُمرے مىں آئے گا ۔  (یوٹیوب کے ذَریعے سُوال) 
جواب : ہر صورت مىں تو اسے دِل آزارى کرنے کا گناہ نہىں کہىں گے ، اَلبتہ اگر کنفرم ہے کہ ساتھ بیٹھنے والے کو میرے سگریٹ پینے کی وجہ سے تکلىف ہو رہى ہے مثلاً وہ بے چارہ منع بھى کر  رہا ہے کہ مجھے تکلىف ہورہى ہے مىرا سر بھارى ہورہا ہے لیکن پھر بھی یہ پیے جا رہا ہے ، اب تو ظاہر ہے کہ جان بوجھ کر اسے  اِىذا پہنچانا ہوا ۔ اىسى صورت مىں اس کا گناہ ہونا سمجھ مىں آ رہا ہے ۔  اگر اسے سگریٹ پینا بھی ہے تو اس اَنداز میں پیے کہ  کسی کو  دھوئىں سے تکلىف نہ ہو ۔  
سگریٹ کے دھوئیں سے آس پاس والوں کو نقصان
(نگرانِ شُورىٰ نے فرمایا : )اِس موقع پر اىک اِصطلاح بولى جاتى ہے  : Second Hand Smoker ۔ اِس سے مُراد وہ لوگ ہوتے ہیں جو سگریٹ پینے والے کے آس پاس ہوتے ہیں اور دھوئىں کے سبب ان کو بھى بىمارى پہنچتى ہے ۔  اگر کوئى گھر مىں سگرىٹ پى رہا ہے تو آس پاس موجود بچے بڑے ناک پر ہاتھ رکھ کر تو نہیں بیٹھتے کہ ناک کے ذَرىعے پھیپھڑوں مىں دُھواں نہ چلا جائے ، وہ تو اپنا سانس لے ہی رہے ہوتے ہیں اور سگریٹ کا دُھواں ان کے پھیپھڑوں میں بھی جا رہا ہوتا ہے ۔  یوں  گھر  ىا باہر سگرىٹ پھونکنے والا  دوسروں کو بھى نقصان پہنچاتا ہے ۔