Brailvi Books

قسط26: بچوں کی ضِد ختم کرنے کا وَظیفہ
27 - 36
	سکتے ہىں لیکن چار بندے اُٹھاکر اىسا تأثر دینا چاہتے ہیں کہ گوىا اس پر مَىِّت رکھى ہوئى ہے تو اس کا کىا حکم  ہے ؟ 
جواب : خالی ڈولی اُٹھاتے وقت چادر ہٹا لى جاتى ہے  ۔ پھول بھى اُٹھالىے جاتے ہیں ۔  اب خالى ڈولی کو چار بندے کندھے پر اُٹھائىں اور وہاں مذاق مسخرى کا ماحول بنے تو اىسا ہونا مشکل ہے اس لیے کہ ابھی ابھی قبرستان میں اس ڈولی سے مَیِّت نکالی گئی ہے ۔ البتہ اگر کسی جگہ ڈولی کو اُٹھانے سے واقعی مذاق کى صورت بن رہی ہو  تو اب دُرُست نہیں  ۔   
ڈکار آنے پر کیا پڑھا جائے ؟
سُوال : ڈکار آنے پر اَسْتَغْفِرُ اللہ کہنا ٹھىک ہے ىا بِسْمِ اللہ پڑھنی چاہىے ؟
جواب : ڈکار آنے  پر اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہنا چاہىے کىونکہ ىہ معدے کى گندى ہوا ہے ىعنى اىک طرح کی خرابى ہے جو پىٹ سے نکل گئى، اِس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہیں ۔ (1) 
”جنَّت حلال ہو دوزخ حرام ہو“کہنا کیسا ؟
سُوال : سلام کرتے وقت”اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ جنَّت حلال ہو دوزخ حرام



________________________________
1 -     حدیثِ پاک میں ہے  : جسے چھینک یا ڈکار آئے یا جو (دوسرے کی) چھینک یا ڈکار سنے اور ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَلٰی کُلِّ حَالٍ  مِّنَ الْحَالِ“کہے تو اللہ پاک اس سے ستر (70) بیماریاں دُور فرمائے گا، جن میں سب سے ہلکی بیماری جُذام (یعنی کوڑھ) ہے ۔  (فوائد ابن الصلت، ص۶۳، حدیث : ۲۹ دارالبشائر بیروت)