ہوتا ہے تو کسى کا بڑا، اب چھوٹے دِل والابھی اِجازت مانگنے پر شاید نہ چاہتے ہوئے بھی ہاں بول دے کہ اِنکار کی ہمت نہ کر سکے ۔ عافىت اِسی میں ہے کہ بندہ اِجازت ہو یا بِلااِجازت کسی کے کھانے کا اىک دانہ بھى مُنہ مىں نہ ڈالے ۔ شادی ہال کا مُلازم اپنى تنخواہ تو لے ہى رہا ہے ۔ اب عمدہ کھانے دیکھ کر دِل لَلچائے تو صَبر کرے اور نَفسانی خواہشات کو دَبائے اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اَجر کمائے گا ۔ بہرحال ىقىنى طور پر تو مجھے معلوم نہىں ہے کہ آىا مُلازمىن یہ کھانا کھا سکتے ہىں ىا نہیں لیکن شُبہ والى چىز سے بھی بچنا چاہیے ۔
اگر مُلازمین شروع مىں عُمدہ چىزىں چُھپا کر لے لىں تو ظاہر ہے کہ مالِک کبھى بھى اسے پسند نہىں کرے گا ۔ چھپا کر لىنا ہى بتا رہا ہے کہ اگر وہ دىکھ لے گا تو اِعتراض کرے گا ۔ بہرحال مالِک سے چھپا کر لىنا بالکل بھی صحىح نہىں ۔
مَیِّت کی ڈولی کو خالی اُٹھانا کیسا؟
سُوال : مَىِّت کو دَفنانے کے بعد ڈولی کندھے پر اُٹھا کر لانا کیسا؟ بعض لوگ منع کرتے ہیں کہ خالى ڈولی کندھے پر نہىں لے جا سکتے ، کیا اِس کی کوئى شرعى حىثىت ہے ؟
جواب : کندھوں پر خالی ڈولی رکھنے مىں کوئى حَرج نہىں ہے لہٰذا ڈولی نکالنے کے لیے کندھے پر رکھىں یا سر پر یا خالى ہاتھوں سے اُٹھا کر لے چلىں سب صورتیں جائز ہیں ۔
مَیِّت کی ڈولی کو خالی اُٹھاکر مَزاح بنانا کیسا؟
سُوال : اگر خالى ڈولی اُٹھانے مىں کوئى مَزاح والى فضا بنتى ہو مثلاً خالی ڈولی دو بندے اُٹھا